ایرانی فلمساز کو 8 سال قید، کوڑوں اور جرمانے کی سزا

ایران کے نامور ایوارڈ یافتہ فلمساز محمد رسولوف کو آٹھ برس قید، کوڑوں اور بھاری جرمانے کی سزا دی گئی ہے۔

فلم ڈائریکٹر کے وکیل نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں بتایا کہ عدالت نے رسولوف کو قومی سلامتی کے جرائم میں سزا سنائی ہے اور ان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

julia rana solicitors

محمد رسولوف کو اپنی فلم کی نمائش کیلئے کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کرنا تھی لیکن اب وہ شرکت نہیں کرسکیں گے۔ ہیومن رائٹس واچ کے مطابق ایرانی حکام اس سے قبل بھی فلمساز کو متعدد بار گرفتار اور ان کا پاسپورٹ ضبط کر چکے ہیں۔رسولوف کی سزا پر تنقید کرتے ہوئے ایران کی فلم ساز ایسوسی ایشن نے عدالتی فیصلے کو ضد اور انتقام کا کھیل قرار دیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply