پہلی سوچ اور آخری خیال؛ فرنود عالم

چیتے جیسی آنکھوں والے فرنود عالم کاجنم دن، یعنی جشن فرنود❤

مجھ سے اگر کوئی پوچھےتم نے کبھی وہ بندہ دیکھا ہے جو بھٹکے ہوؤں کو راستہ دکھاتا ہے مایوسوں کو امید دلاتا ہے اور ہارے ہووں کو زندگی دیتا ہے…. تو میں فوراً کہونگا؛ ہاں؛ وہ دراز،قد کا گورا چٹا شخص ہے، اسکی ناک تیکھی ہے اور ہونٹ پتلے ہیں، اسکی آواز باریک اور چھید کردینے والی ہے، اسکا گلہ ایساحسین ہے جیسے لبنانی صراحی کو کوئی رسی کی زینت بخشے، اسکی آنکھوں میں دلوں تک پہنچنے والی روشنی ہے، اسکے مصافحے میں باوقار باظرفوں کی گرمی اور معانقے میں ایک میٹھی سی ٹھنڈک ہے۔ تو پوچھنے والا کہے گا یہ تو اپنا فرنود عالم ہیں؟ تو میں کہوں گا ہاں وہ بندہ نفیس فرنود عالم ہی ہے.

وہ فرنود جسکا ہر لفظ تعویز اور فقرہ دعاء ہوتی ہے، جسکے قلم کو قدرت نے آنکھیں دے رکھی ہیں وہ بھی بڑی بڑی۔ وہ فرنود جو ہے تو بمشکل بتیس برس کے لیکن انکے چھرے پر 80سال کی سنجیدگی اور متانت لہرارہی ہے۔ وہ فرنود جو ہے تو شادی شدہ لیکن تحریر کنواری لکھتے ہیں۔ جی ہاں وہ فرنود جو بولے تو منہ سے باتیں نہی ریشم کے نازک تار نکلتے ہیں. وہ فرنود جو خاموش ہوجائے تو اسکی خاموشی بھی بولتی ہے سرگوشیاں کرتی ہے. جو مسکرائے تو دل کھل جائے جو ہنسے تو دل کی دیواریں گرادیں……. جی ہاں وہی فرنود جو چلےتو زمانے کو ساتھ لیکر چلتے ہیں جو رکے تو دلوں کی حرکتیں تھام لیتے ہیں………. وہ فرنود جسکے دلفریب گلے پر تین بھاری قسم کی لکیریں بنی ہیں. جیسے کسی نے لبنانی صراحی کو ایرانی رسی سے باندھا ہو..ان میں سے لکیر اول پر خلوص، لکیر ثانی پر محبت اور لکیر ثالث پر ظرف جیسا بھادر لفظ کندہ ہے… اگر کسی کو نظر نہ آئے تو میری نظر سے دیکھ لیں…. کیونکہ میرے وجود میں مجھ سے زیادہ بسنے والا فرنود ہے .اور فرنود کے علاوہ ایک بندہ اور جسکا نام میں یھاں ذکر نہی کرتا کیونکہ وہ میرا دلبر ہے. ……………. مطلب؟؟……. ہممممم.

اگر کوئی مجھ سے پوچھے تمہاری زندگی کا حیرت انگیز واقعہ کیا ہے تو میں بلا سوچے سمجھے کہونگا ، فرنود جانم.

اگر کوئی پوچھے تمہاری زندگی کی سب سے بڑی کامیابی کیا ہے تو میں بلا کم وکاست کہونگا، فرنود عالم

اگر کوئی پوچھے تمہاری زندگی کی سب سے بڑی محرومی کیا ہے میں بلا خوف کہہ دونگا؛ وہ وقت جو میں نے فرنود سے دور رہ کرگزارا… اور ظاہرہے سارا وقت ہی ایسا گزارا ہے…..

اور اگر وہ پوچھے کیوں بھائی؟ تو میں کہونگا اگر مجھے فرنود نہ ملتا تو شاید میں کچھ نہ ہوتا.. اگر مجھے فرنود نہ ملتا تو میں اپنی زندگی کسی سے ملنے کی خواہش میں ہی گزاردیتا… اگر مجھے فرنود نہ ملتا تو میں یوں ہی بھٹکتا رہتا…. لیکن ایسا ہوا نھی اگر موج موج ہے تو کنارے سے ضرور ٹکراتی ہےاگر ہوا ہوا ہےتو قطرہ خون میں ضرور اترتی ہے اور اگر روشنی روشنی ہے تو اندھیروں کا سینہ ضرور چیرتی ہے.

Advertisements
julia rana solicitors london

میرے اس شھزادے کی ساری عادتیں بھی عجیب ہیں. یہ جب کسی سے اختلاف کرتے ہیں تو ایسا لگتا ہے اس سے اتفاق کررہے ہیں جب کسی کو مشورہ دیتے ہیں) جسمیں ہمیشہ یہ کنجوس ثابت ہوا ہے

Facebook Comments

خورشید احمد خان
میرا تعارف میرےناقص خیالات ہیں

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply