لاہور: ڈولفن اہلکاروں کا خواجہ سرا پر وحشیانہ تشدد

 ڈولفن اہلکاروں نے خواجہ سرا کووحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، آئی جی پنجاب کے حکم پرڈولفن اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج  کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  لاہور میں خواجہ سرا  کو ڈولفن اہلکاروں کی جانب سے خدمت مرکز گلبرگ کے قریب تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔تھانہ ٹبی سٹی میں سب انسپکٹر کی مدعیت میں ڈولفن اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مقدمے میں شعیب ، صابر ، ذیشان اور علی نامی ڈولفن اہلکاروں کو نامزد کیا گیاہے۔

ایف آئی آر  کے مطابق ڈولفن اہلکاروں نے خواجہ سرا کو تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے لیکن پولیس تاحال کسی ڈولفن اہلکار کو گرفتار نہ کر سکی۔وی ایس او خواجہ سرا خدمت مرکز گلبرگ اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply