نواز شریف سیاست چھوڑدیں،بلاول کا مشورہ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے نواز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ ملک کی بقا اور جمہوریت کیلئے سیاست چھوڑ دیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف 3 مرتبہ ملک کے وزیراعظم رہے ہیں، اب وہ مزید کیا کرنا چاہتے ہیں۔ انہیں ریٹائر ہوجانا چاہیے۔ ملک و جمہوریت کی بہتری اسی میں ہے کہ وہ سیاست سے کنارہ کش ہوجائیں۔ایک سوال پرانہوںنے کہا کہ پینے کے صاف پانی کا مسئلہ صرف سندھ میں نہیں پورے ملک میں ہے۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے جنوبی علاقوں کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد بھی پانی کے بحران کا شکار ہے۔جس بلوچستان میں سی پیک کا ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے وہاں تو پانی موجود ہی نہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پارٹی کے آئندہ پروگرام کا اعلان اسلام آباد کے جلسے میں کیا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply