تعارف

مکالمہ کا تعارف
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے؛ بس اسی خواہش کا نام “مکالمہ” ہے۔
تنوع زندگی کا حسن ہے ، اور فکر کی دنیا میں تنوع اختلاف رائے کی صورت ظہور کرتا ہے۔
اختلاف رائے ، سچ تو یہ ہے کہ ،بہت مبارک چیز ہے۔یہ فکری جمود کو توڑتا ہے اور شعور کو جلا بخشتا ہے۔ یہ’ طرز کہن‘ پر بے جا اصرار کا ابطال کرتا ہے اور’ آئین نو ‘سے خوف کو باقی نہیں رہنے دیتا۔تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ اختلاف رائے، مجادلے ،مناظرے یا دشنام کی شکل اختیار نہ کرے بلکہ مکالمے کی صورت میں سماج کی فکر کو اپنا مخاطب بنائے۔
مکالمہ طنز، نفرت ،حقارت یا دشنام کا نہیں ، خیر خواہی کا نام ہے۔ یہ فتح شکست سے بے نیاز ہوتا ہے۔ اس کا مطمع نظرمحض فریق ثانی کو غلط ثابت کرنا نہیں ہوتا بلکہ اس کی بنیاد یہ تصور ہوتا ہے کہ ہم اپنی بات کو درست سمجھتے ہیں لیکن اس میں غلطی کے امکان کو تسلیم کرتے ہیں، اور ہم دوسرے کی رائے کو غلط تصور کرتے ہیں لیکن اس میں صحت کے امکان کو رد نہیں کرتے۔ پاکستان کا بہترین اور آزاد ترین آن لائن اردو اخبار۔ تازہ ترین خبریں، تجزئیے، کالم، مضامین، ادب، سائنسی مضامین، سوشل میڈیا اور بہت کچھ۔مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے؛ بس اسی خواہش کا نام “مکالمہ” ہے- کیونکہ مباحثہ نہیں مکالمہ۔
جو اس تصور سے متفق ہو ،اس کے لیے “مکالمہ” کے صفحات حاضر ہیں۔قلم اٹھائیے اور مکالمے کا حصہ بن جائیے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

مکالمہ کا تعارف کچھ یوں ہے

مکالمہ کو پانچ ایڈیٹرز اور چھ ممبرز کی ایک ایگزیکٹو باڈی چلا رہی ہے جو خیالات اور رجحانات کا تنوع رکھتی ہے۔ یہ باڈی “مکالمہ” کی پالیسی ساز ہے۔
“حسن ترتیب”
“مکالمہ” کیلیے تحاریر کی حسن ترتیب یا کیٹیگریز یہ ہیں۔
کالم:
کالم رواں سیاسی و معاشرتی مسائل پہ تحاریر ہیں۔ ان تحاریر کیلیے معیار کو سخت رکھا گیا ہے۔
نگارشات:
نگارشات میں مختلف موضوعات پر مضامین ہیں جنکا ادارتی معیار بھی کالم کی طرح ہے۔
مشق سخن:
ہمارے نئے لکھنے والے اور ایسی تحاریر جو کالم اور نگارشات کے سخت معیار پہ نہ اتریں، انکو مشق سخن میں جگہ دی جاتی ہے اور یہ امید ہے کہ اسی کیٹیگری سے انشاللہ، سینئرز کی رہنمائی میں جلد پختہ لکھاری ابھریں گے۔
ادب:
ادب کے سیکشن میں اردو ادب کا کلاسک، دوسری زبانوں سے تراجم، کتب کی تلخیص اور نئے لکھنے والوں کی ادبی تحاریر لگائی جائیں گی۔
گوشہ ہند:
گوشہ ہند کے نام سے ایک علہدہ سیکشن بنایا گیا ہے۔ یہ ہمارے ہندوستان سے اردو لکھنے والے دوستوں کیلیے ہے۔ اس میں ہندوستان سے اوریجنل اردو تحاریر اور اچھی ہندی تحاریر کا ترجمہ لگایا جائے گا۔ ہندوستان میں مقیم، محترم ریحان خان اس حصے کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ یہ گوشہ نہ صرف ہندوستان میں اردو زبان کیلیے مددگار ہو گا بلکہ سرحد کے دونوں طرف اردو سےطپیار کرنے والوں کو قریب بھی لائے گا۔
وڈیو سیکشن:
وڈیو سیکشن میں آپکی بنائی ہوئی اور دیگر دلچسپ وڈیوز لگائی جائیں گی۔ یہ وڈیو کسی دلچسپ واقعہ، عمارت یا کسی لوکل مسلئہ پر بھی ہو سکتی ہے۔ تو اٹھائیے کیمرہ اور بھیجیں وڈیو۔
آئیے نفرت چھوڑ کر محبت کریں، دوری چھوڑ کر قریب آئیں، دشمنی کے بجائے دوستی کریں، غلط فہمی کے بجائے سمجھیں، آئیے مباحثہ نہیں، مکالمہ کریں۔
ادارہ “مکالمہ”

Facebook Comments