News - ٹیگ

اب بنیے مکالمہ ٹی وی کا حصہ

مکالمہ اب تک آپکی تحریروں کو پہنچاتا رہا ہے لوگوں کے سامنے۔ مکالمہ نے ہزاروں بلاگ شائع کیے ہیں اور کئی نئے رائٹرز کو سامنے لایا ہے۔ اب مکالمہ کے یوٹیوب چینل کے ذریعے پہنچائیں اپنی آواز، پوری دنیا میں۔←  مزید پڑھیے

ٹنڈو بہاول سے ساہیوال تک ۔۔۔ معاذ بن محمود

وہ دونوں اپنے ہنستے بستے گھرانے کی تباہی کے بدلے انصاف مانگنے سربازار کھڑی ہیں۔ زندگی کا بوجھ اٹھائے وہ حاکم وقت سے انصاف کی بھیک مانگ مانگ کر تھک چکی ہیں۔ رات ماں سے لپٹ کر دونوں جس قدر ممکن ہوا جی بھر کر رو چکی ہیں۔ آنسو ہیں کہ خشک ہیں۔ زندگی اب ویسے بھی بے معنی ہے کہ ان کے محافظ منوں مٹی تلے دفنائے جا چکے ہیں۔ ماں کی پتھرائی آنکھیں اور معاشرے کی بے حسی اب انہیں احساس سے ماورا اقدام کی چٹان پر کھڑا کر چکے ہیں۔ ان کا احتجاج اب ایک تماشے سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتا۔ شاید فیصلہ ہوچکا ہے تبھی تاخیری حربے آزمائے جارہے ہیں۔ مگر فیصلہ ان دونوں کے لیے ناقابل قبول ہے۔ شاید کوئی اور ہوتا تو رو دھو کر خاموش ہوجاتا لیکن ہر کوئی کہاں ان دونوں کی طرح ضدی ہوا کرتا ہے؟←  مزید پڑھیے

رجوع کے فضائل اور پچیس ایمان افروز مثالیں ۔۔۔ معاذ بن محمود

پاکستانی سیاست میں یوٹرنز کے مؤجد جناب حضرت پیر، کپتان، لیڈر، راہنما، منزل، قائداعظمِ ثانی، مہاتیرِ پاکستان، منڈیلا دوئم، جانشینِ مہاتما، مقابل گدی نشینِ پاک پتن، خاتمِکرپشن، بانیِ ریاستِ مدینہ ثانی، فاتحِ عالمی کپ، مجاہدِ بائیس سالہ جد و جہد، وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان جناب عمران احمد خان نیازی مد ظلہ علیہ کہلائے جاتے ہیں۔ناعاقبت اندیش و خبیث مخالفینِ کا اگرچہ اس روایت پر اجماع ہے البتہ مقلدین و مجاہدین ناموسِ نیازی کے ثقہ راویان میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ مقلدین کے نزدیک یوٹرن کیاصطلاح مختلف ناموں سے زمانۂ جاہلیت یعنی جولائی ۲۰۱۸ سے پہلے تاریخ کے سیاہ پنوں میں ملتی رہی ہے۔ ←  مزید پڑھیے