ماضی - ٹیگ

فاصلے ۔۔۔ معاذ بن محمود

ہاں یہ ٹھیک ہے کہ میں نے ساری زندگی اسے سختی سے صراطِ مستقیم پر چلائے رکھا۔ یقیناً اسے برا محسوس ہوتا ہوگا جب وہ رات بھر کتابیں سامنے رکھے اپنے مستقبل کی تیاری پر مجبور ہوتا ہوگا، شاید میری ناراضگی کے پیش نظر۔ لیکن اسے محسوس کرنا چاہئے تھا کہ یہ سب اسی کی بہتری کے لیے ہے ورنہ یہ ظالم دنیا اسے رزق کے حصول میں خوب ستائے گی۔ یہ سماج، جس زاویے سے میں اسے دیکھتا، ایک جاہل یا کم تعلیم یافتہ شخص کو مستقبل میں ساتھ بٹھانے سے بھی انکاری ہوتا۔ اسے غصہ بھی آتا ہوگا جب اس کی دوسری پوزیشن پر میں اسے پہلی پوزیشن حاصل نہ کی یاد دہانی کرواتا رہا۔ لیکن اسے سمجھنا چاہئے تھا کہ کل کو اس کے ساتھ پوری دنیا یہی رویہ رکھے گی۔ کیا اسے زمانے کی سرد مہری کے لیے تیار کرنا میری ذمہ داری نہیں تھی؟←  مزید پڑھیے

کل سے لے کر کل تک۔۔۔۔ وہارا امباکر

ایک دریافت نے اگلی کا راستہ کھولا، اگلی نے اگلی کا۔ دریافتوں سے ٹیکنالوجی بنی۔ ٹیکنالوجی نے رہن سہن کا طریقہ بدلا۔ معاشرت بدلی اور مسائل۔ یہ صنعتی انقلاب تھا۔ ان مسائل سے نئی معاشرتی کہانیوں نے جنم لیا۔ فاشزم←  مزید پڑھیے

بقا بس فنا کو ہے۔۔۔۔۔ احمد نصیر

کہا جاتا ہے کہ آپ ایک ہی دریا کو دو بار عبور نہیں کر سکتے۔ یعنی ہم جس پانی کو ایک بار عبور کر چکے وہ دوسری بار نہیں ملے گا۔ اگلے لمحے اس میں بہت بڑی تبدیلی آ چکی←  مزید پڑھیے

کبھی ہم بھی خُوبصورت تھے ۔۔۔ ہارون ملک

پاکستان اور ہم سب ہمیشہ سے ایسے نہیں تھے ، کبھی یہاں پر بھی پرندے (سیاح) موسموں کے حساب سے آتے تھے، رہتے تھے انجوائے کرتے تھے اور پھر چلے جاتے۔ پھر کبھی ہمارا کراچی ایسا بھی تھا جیسا آج←  مزید پڑھیے

کیا ہمارا ماضی واقعی ہی بڑا شاندار تھا؟۔۔۔۔اجمل شبیر

ایک فکرو خیال کا ہم سب مسلمان ہمیشہ ذکر کرتے نہیں تھکتے کہ ایک زمانہ تھا، جب ہم بلند و ارفع تھے ،سب سے آگے تھے ،کوئی ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتا تھا ۔ہم ہمیشہ ماضی کی شان و شوکت کے←  مزید پڑھیے

ماضی کے اکابر دین اور جدید دنیا کے مسائل۔۔۔احمد عمیر اختر

سوال یہ ہے کہ کیا ابن تیمیہ رحمتہ اللہ اور ابن کثیر رحمتہ اللہ جیسے حضرات کی دسترس میں اتنی کتابیں, رسائل مضامین اور تفاسیر تھیں جتنی آج کے عالم دین یا مذہبی دانشور کی دسترس میں ہیں. یقینا ایسا←  مزید پڑھیے

تاریخ کی تعبیر اور ہم سب۔۔زاہد سرفراز

علم تاریخ قدیم ادوار میں جس قدر اہمیت کا حامل تھا آج اس سے کہیں زیادہ اہم ہو گیا ہے ، کل کا انسان ماقبل کے انسان کی تاریخ سے سبق سیکھتا تھا جو غلطیاں ماقبل کے انسان نے کی←  مزید پڑھیے