حمزہ ابراہیم، - ٹیگ

مُلا صدرا کے ہاں زمین ساکن ہے / حمزہ ابراہیم

یونانی فلاسفہ زمین کو ساکن سمجھتے تھے۔ یہ بدیہی بھی ہے، لیکن ہر بدیہی بات درست نہیں ہوتی۔ انسان ہمیشہ سے رات کو ستاروں کو مقام بدلتے دیکھتا آیا ہے اور یہ سمجھتا رہا ہے کہ آسمان زمین کا چکر←  مزید پڑھیے

الحادِ جدید کا فتنہ / حمزہ ابراہیم

مسلم جدت پسندی مسلمان معاشروں پر جب مغربی اقوام نے اپنا تسلط قائم کیا تو اس کو سمجھنے کی کوشش میں بعض افراد نے مغرب کا سفر کیا اور مغربی مفکرین کی کتب کا سرسری مطالعہ کیا۔ اس سے وہ←  مزید پڑھیے

مُلا صدرا کی فکر پر فلوطین کا سایہ / حمزہ ابراہیم

ایران کی دانشگاہ باقر العلوم کے استاد ڈاکٹر محمد مہدی گرجیان کے مقالے ”انعکاسِ فلسفۂ فلوطین در حکمتِ صدر المتالہین“ میں مُلا صدرا کے فلسفے پر فلوطین  کے خیالات کے گہرے اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ یہاں اختصار کے←  مزید پڑھیے

روشنی کے بارے علامہ طباطبائی کی غلط فہمیاں/حمزہ ابراہیم

فلسفے کو علم کا پیرو ہونا چاہیے جزئی و حسی معلومات تو انسان شکمِ مادر میں ہی حاصل کرنے لگتا ہے۔ وہ پیدائش سے پہلے بہت سی چیزیں سیکھ چکا ہوتا ہے۔ بعد میں بچپن میں ناگزیر تجربات سے بنیادی←  مزید پڑھیے

جہلِ مرکب (pseudoscience) کیا ہے؟ ۔ پروفیسر ماریو بُنگے/ مترجم۔حمزہ ابراہیم

”پڑھا لکھا جاہل“ کی اصطلاح اکثر ایسے لوگوں کے بارے میں استعمال کی جاتی ہے جن کے پاس الفاظ کا ذخیرہ تو ہوتا ہے اور اس سے منظم اور مربوط جملے بھی بنا لیتے ہیں لیکن ان کے پاس علم←  مزید پڑھیے

مُلا صدرا کا تصورِ علم / حمزہ ابراہیم

ملُا  صدرا 1572ء میں شیراز کے ایک وڈیرے کے ہاں پیدا ہوئے۔ مالی طور پر تگڑے خاندان سے تعلق کی وجہ سے انہیں مختلف کتابیں جمع کرنے اور عربی، فقہ، قدیم فلسفہ اور تصوف وغیرہ سیکھنے میں آسانی ہوئی۔ جوانی←  مزید پڑھیے

مسلم فلسفہ اور نسل پرستی کی لعنت / حمزہ ابراہیم

فلسفے کی بنیاد یونان کے اَن پڑھ اور جاہل معاشرے میں پڑھنے لکھنے کے آغاز کے نتیجے میں پڑی۔ دیہاتوں اور قبیلوں کے سیانے بابے اپنے خیالات کو لکھتے، تبادلہٴخیال کرتے اور نئی نسل کو سکھاتے۔ اس طرح ان کے←  مزید پڑھیے

مُلا صدرا کی خواتین سے بیزاری / حمزہ ابراہیم

 ہم جنس پسندی اکثر جنسِ مخالف سے بیزاری کے ہمراہ ہوتی ہے۔ ملا صدرا (متوفیٰ 1640ء) کی ہم جنس پسندی کی طرف ایک مضمون، بعنوان ”ہم جنس پسندی اور مُلا صدرا“ ، میں اشارہ کیا جا چکا ہے۔ البتہ اس←  مزید پڑھیے

عقائد و نظریات میں تقلید درست کیوں نہیں؟ / حمزہ ابراہیم

عملی معاملات میں پیچیدگی کم اور وسعت زیادہ ہوتی ہے۔ انکے علم میں گہرائی کم، پھیلاؤ زیادہ ہے۔ فروعات میں موضوعات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ لیکن عقائد و نظریات میں موضوعات کم ہوتے ہیں، مگر گہرے اور لطیف ہوتے ہیں۔←  مزید پڑھیے

علامہ حسن زادہ آملی کے بارے میں غلو کی حقیقت -ڈاکٹر حمید رضا نیاکی/مترجم-حمزہ ابراہیم

(عرضِ مترجم: ڈاکٹر حمید رضا نیاکی کی گفتگو کا یہ ترجمہ علامہ حسن زادہ آملی کی پہلی برسی کی مناسبت سے پیش کیا جا رہا ہے۔ ) خواتین و حضرات! السلام علیکم، جیسا کہ آپ نے خبروں میں سنا، دو←  مزید پڑھیے

سونے کا زرد رنگ اور ملا صدرا کی حرکتِ جوہری۔۔حمزہ ابراہیم

سونے کا زرد ہونا وقت اور حرکت کی حقیقت کے بارے میں آئن سٹائن کے بیان کردہ کلی علم کے لاکھوں مصادیق میں سے ایک ہے۔ اگر آئن سٹائن کا نظریۂ نسبیت صحیح نہ ہوتا تو سونے اور چاندی کے رنگ میں فرق نہ ہوتا،←  مزید پڑھیے

علامہ نائینی: ایک شیعہ مرجع کا نظریۂ جمہوریت (قسط اوّل) – – – حمزہ ابراہیم

علامہ محمد حسین نائینی (1850ء– 1936ء) کے نظریات کو پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ان کی کتاب ”تنبیہ الامہ و تنزیہ الملہ“ اپنی طرز کی ایک اہم ترین کتاب ہے جس میں آئینی جمہوریت کی فقہی بنیادوں کی وضاحت کی گئی ہے۔←  مزید پڑھیے

برصغیر کے پہلے اسلامی انقلاب کا آنکھوں دیکھا احوال(میر محبوب علی دہلوی)(دوسرا،آخری حصّہ)۔۔۔۔حمزہ ابراہیم

خلاصہ یہ کہ پھر ہم سید احمد کے پاس پنجتار پہنچے، جب کہ جناب سید نے مولانا اسماعیل کو پکھلی دمتوڑ کے علاقے میں بھیج دیا تھا۔ یہ کام بھی انہوں نے سید شاہ کی آرزو کے عین مطابق اپنے←  مزید پڑھیے

لکھنؤ میں مدحِ صحابہ ایجی ٹیشن اور مسلم لیگ 1937ء تا 1939ء (ڈاکٹر وینکٹ دُھلی پالہ)۔۔۔۔حمزہ ابراہیم

نوٹ: یہ مضمون ڈاکٹر وینکٹ دھلی پالہ کے مقالے Venkat Dhulipala, “Rallying the Qaum: The Muslim League in the United Provinces, 1937–1939”, Modern Asian Studies, Vol 44(3), pp. 603–640, 2010 کے دوسرے حصے کا ترجمہ ہے۔ خلاصہ یہ مقالہ انگریز←  مزید پڑھیے

فرقہ وارانہ دہشتگردی کے دو سو سال۔۔حمزہ ابراہیم

برصغیر پاک و ہند کے مسلمان معاشرے  میں عوامی سطح پر فرقہ وارانہ تصادم کا آغاز 1820ء میں ہوا، اور محرم  2020ء میں اس سلسلے کو جاری ہوئے دو سو سال پورے ہو چکے ہیں۔ برصغیر میں اسلام حضرت علی←  مزید پڑھیے

کوئٹہ اور افغانستان کے ہزارہ کون ہیں؟: تاریخ، نژاد اورمذہب(دوسرا،آخری حصّہ)۔۔۔حمزہ ابراہیم

جینیاتی ورثہ انسانی ارتقاء اور جینیات کا علم ہمیں یہ بتاتا ہے کہ تقریباً ایک لاکھ سال پہلے انسانوں کا ایک چھوٹا سا گروہ مشرقی افریقہ سے ہجرت کر کے مغربی ایشیاء میں آیا اور انکی اولاد اگلے ہزاروں سالوں←  مزید پڑھیے

کوئٹہ اور افغانستان کے ہزارہ کون ہیں؟ تاریخ، نژاد اورمذہب(حصہ اوّل)۔۔۔حمزہ ابراہیم

ہزارہ افغانستان کی آبادی کا پندرہ فیصد ہیں۔ انکا آبائی علاقہ کابل کے مغرب میں کوہِ ہندوکش کے دامن میں واقع ہے جسے ”ہزارہ جات“ کہا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ کابل اور کوئٹہ میں ہزارہ لاکھوں کی تعداد میں←  مزید پڑھیے

ایران میں سودی نظام کے خلاف مراجع عظام کا احتجاج۔۔حمزہ ابراہیم

کسی بھی ریاست کے نظام میں اسکے معاشی نظام کو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہوتی ہے۔ ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد سودی نظام کو نہیں چھیڑا گیا، بلکہ شراب کی بوتل پر دودھ کا لیبل لگا دیا←  مزید پڑھیے

اسرائیل  اور  فلسطینی  شیعہ ۔۔حمزہ ابراہیم

فلسطین  پر  برطانوی  قبضے  کے  دوران  1931ء  میں  ہونے  والی  مردم  شماری  کے  مطابق  فلسطین  کے  علاقے  الجلیل  میں  سات  قصبے  شیعہ  مسلمانوں  پر  مشتمل  تھے:  تربیخا،  صلحہ،  المالکیہ،  النبی  یوشع،  قدس،  ھونین  اور  آبل  القمح؛  جن  میں  شیعوں  کی ←  مزید پڑھیے

ایرانی سپاہِ پاسداران کا سو میٹر کی دوری سے کورونا وائرس جانچنے کا دعویٰ۔۔حمزہ ابراہیم

کورونا وائرس نے مسلمان ممالک پر حاکم طبقات کی علم سے دوری اور عوام دشمنی کو نمایاں کر دیا ہے۔ ایرانی پریس ٹی وی نے فارس نیوز ایجنسی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ←  مزید پڑھیے