حادثہ - ٹیگ

ہیلمٹ ضرور پہنا کریں، اپنے لئے اور اپنی فیملی کے لئے/ غیور شاہ ترمذی

میں ابھی اسے دفنا کر گھر پہنچا ہوں- 6 فٹ 3 انچ سے نکلتا ہوا قد, گورا چٹا رنگ, 3/4 مضامین میں ماسٹرز ڈگری, ایل ایل بی, بی ایڈ اور درجنوں کورسز, سینٹرل گروپ آف کالجز کے ایک کیمپس کا←  مزید پڑھیے

ریلوے حادثات ! کیونکر ایک تسلسل کے ساتھ بڑھتے جا رہے ہیں ۔۔۔۔ غیور شاہ ترمذی

عرض یہ کرنا ہے کہ اگست 2018ء سے لے کر 11 جولائی 2019ء تک ٹرینوں کے 75 چھوٹے بڑے حادثات پیش آ چکے ہیں، جس میں درجنوں انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ محکمہ ریلوے پاکستان کو کروڑوں, اربوں روپے کا←  مزید پڑھیے

ٹنڈو بہاول سے ساہیوال تک ۔۔۔ معاذ بن محمود

وہ دونوں اپنے ہنستے بستے گھرانے کی تباہی کے بدلے انصاف مانگنے سربازار کھڑی ہیں۔ زندگی کا بوجھ اٹھائے وہ حاکم وقت سے انصاف کی بھیک مانگ مانگ کر تھک چکی ہیں۔ رات ماں سے لپٹ کر دونوں جس قدر ممکن ہوا جی بھر کر رو چکی ہیں۔ آنسو ہیں کہ خشک ہیں۔ زندگی اب ویسے بھی بے معنی ہے کہ ان کے محافظ منوں مٹی تلے دفنائے جا چکے ہیں۔ ماں کی پتھرائی آنکھیں اور معاشرے کی بے حسی اب انہیں احساس سے ماورا اقدام کی چٹان پر کھڑا کر چکے ہیں۔ ان کا احتجاج اب ایک تماشے سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتا۔ شاید فیصلہ ہوچکا ہے تبھی تاخیری حربے آزمائے جارہے ہیں۔ مگر فیصلہ ان دونوں کے لیے ناقابل قبول ہے۔ شاید کوئی اور ہوتا تو رو دھو کر خاموش ہوجاتا لیکن ہر کوئی کہاں ان دونوں کی طرح ضدی ہوا کرتا ہے؟←  مزید پڑھیے

سامان سو برس کا—-ربیعہ فاطمہ بخاری

کل بیک وقت دو خبریں نظر سے گزریں جنہوں نے مجھے حقیقتاً جھنجھوڑ کے رکھ دیا۔ پہلی خبر کے مطابق ایک سفاک عورت نے اپنی نند کے ڈیڑھ سالہ معصوم پھول سے بچے کو قتل کر کے لاش صندوق میں←  مزید پڑھیے

شاید خضر بچ جاتا ۔۔۔ راشد جلیل

حکومت کو چاہیے کہ ایک سیفٹی ریگولیشن بورڈ بنائے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ غیر معیاری ہیلمٹ کی فروخت کسی صورت نہ ہو سکے۔ دنیا کے تقریبا تمام ممالک میں سیفٹی بورڈز ہیں جو باقاعدہ ٹیسٹ کے بعد ایک سیفٹی سرٹیفکیٹ جاری کرتے ہیں کہ یہ ہیلمیٹ محفوظ ہے اور اس کا استعمال حادثے کی صورت میں آپ کو محفوظ رکھے گا۔ ←  مزید پڑھیے

ھنڈا ایٹلس ایک حادثہ یا لوگوں کا منظم قتل ۔۔۔ شریف اللہ محمد

واقعہ ہونے کے بعد کمپنی کی اپنی ایمبیولینس کو استعمال کیا گیا جن کا کام تھا کہ وہ انتہائی برے طریقے سے ڈیپ فرائیڈ مریضوں کو سیدھا ہسپتال منتقل کرتے مگر کیا آپ کو یقین آئے گا 90 سے 100 فیصد جلے ہوئے مریضوں کو سوشل سکیورٹی ہسپتال منتقل کیا گیا (سوشل سیکورٹی ہسپتال لانڈھی جہاں شاید بخار کا علاج بھی نہ ہو) اور اسی دوران انسڈنٹ سین کو صاف کیا گیا۔ اتنا وقت ضائع کرنے کے بعد انکو کو سول ہسپتال برنز سینٹر لے جایا گیا۔ میرے پاس اس کا بھی ویڈیو ایوڈینس موجود ہے۔ ←  مزید پڑھیے

جنوبی پنجاب کی عوام اور عثمان بزدار۔۔۔۔۔عابد حسین

انسانیت زندگی میں دوسروں کے دکھ کو محسوس کرنے اور مشکل لمحوں میں بلا تفریق سہارا بننے کا نام ہے۔بابا اشفاق احمد مرحوم فرمایا کرتے تھے کہ انسان وہ ہے جو اووروں کا درد محسوس کرے صرف اپنا درد تو←  مزید پڑھیے

پیزا۔۔مظفر عباس نقوی

میں آفس سے بائیک پر گھر جا رہا تھا کہ اچانک ایک نوجوان فراٹے بھرتا مجھے اور کئی گاڑیوں کو کٹ مارتے گزرا اس کے آگے پیزے کا ڈبہ تھا اچانک سگنل پر سلو ہوا تو میں نے بے ساختہ←  مزید پڑھیے

مثبت شدت پسند رویے ۔۔علی خان

پچھلے ایک ہفتے میں دو واقعات ایسے گزرے ہیں جن کے بارے میں ہر آدمی کی کوئی نہ کوئی حتمی رائے موجود تھی اور سب ہی اپنی رائے کو حرف آخر سمجھتے ہیں ۔ ایک واقعہ “عاصمہ جہانگیر’ کی وفات←  مزید پڑھیے