سیّد محمد زاہد، - ٹیگ

انتہا پسندوں کی جمہوریت/سید محمد زاہد

1835 میں امریکی صدر پر پہلا قاتلانہ حملہ ہوا اس کے بعد سے اب تک کے سولہ حملوں میں ملوث ملزمان کی زندگی پرلکھی جانے والی کتاب American Assassains: The darker side of politics. میں مصنف کلارک لکھتے ہیں کہ←  مزید پڑھیے

شادی اور ون ڈش کی پابندی/سیّد محمد زاہد

آج کل پاکستان میں شادیوں کا سیزن چل رہا ہے۔ خاندانوں کی زندگی میں شادی سب سے اہم موقع ہوتا ہے۔ ہمارے ہاں شادی صرف دو افراد کے نکاح کا نام نہیں بلکہ دو خاندانوں کے لٰیے مسرت کا وہ←  مزید پڑھیے

تیری چاہ کے سب طلبگار/سیّد محمد زاہد

ترو تازہ گلشن کا سنگھار عشرت افزا چمن کا خمار پر بہار، حسین کنج سمن فردوس بریں دامن کہسار رودبار میں مچلتی ندیاں تیز رفتار و تیز دھار پہاڑوں سے لپٹتی آبشار یں بے حساب و بے شمار سرنگوں، خاموش،←  مزید پڑھیے

تم میرا ساتھ دو/سیّد محمد زاہد

کرب ہو، بلا ہو الم یا ایذا ہو قضا و قہر بھی برپا ہو سنبھال لوں گا میں بخت کی گرانی ہو مشکل زندگانی ہو آفت ناگہانی ہو، سنبھال لوں گا میں سب سنبھال لوں گا میں حیلہ گر عیار←  مزید پڑھیے

عمران خان کے حواس پر سوار موت کا خوف/سیّد محمد زاہد

زندگی انسان کے ہاتھ سے یوں کھسک رہی ہے جیسے پانی کو چُلو میں بھر لو تو وہ انگلی کی درزوں سے کھسک جاتا ہے۔ جو بچتا ہے وہ موت ہے۔ موت ایک ایسا معمہ ہے جو سمجھنے کا ہے،←  مزید پڑھیے

ڈی چوک کا تھیٹر/سیّد محمد زاہد

بہت سی فلمیں ہیرو نہیں ولن کے ڈائیلاگ کی وجہ سے مقبول ہوئیں۔ مولا جٹ بہت بڑا نام ہے، لیکن نوری نت کا سوہنیا نہ ہوتا تو فلم سو فی صد فلاپ تھی۔ مسٹر انڈیا کا ‘موگیمبو خوش ہوا’ تو←  مزید پڑھیے

عمران خان کی احتجاجی تحریک/سیّد محمد زاہد

اس وقت ملک کو ایک مرتبہ پھر غیر آئینی طریقے سے چلانے کی تیاری ہو رہی ہے۔ دونوں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات نوے دن کے اندر کروانا آئینی پابندی ہے۔ صدر پاکستان اپنے اختیارات سے تجاوز کر کے الیکشن کی←  مزید پڑھیے

کافوری خوشبو/سید محمد زاہد

سبز و سفید ردا پر نور کی برسات تھی۔ گرد آلودہ وردی چمک رہی تھی۔ ریت اور مٹی سے اٹا، کافوری خوشبو میں لپٹا چہرہ سکون اور ثبات کا مظہر تھا۔ اجنبی لوگوں کا جمگھٹا، اجنبی عورتوں کی باتیں سب←  مزید پڑھیے

جنم، بیماری، بڑھاپا اور موت کا چکر/سیّد محمّد زاہد

اے کرشا گوتمی! تُو پھر آگئی۔ وہ دن جب سدھارتھ کی بیوی یشودھرا کی امیدوں کے باغ میں پھل آیا اس دن تو خیر مقدمی گیت گا رہی تھی۔ خوشی کا گیت۔۔ ” سب خوش ہیں، باپ خوش، ماں خوش←  مزید پڑھیے

ست رنگی خوشبو/سیّد محمد زاہد

میں تمام دنیا اور کیفیات سے خالی الذہن ہو کر بنچ پر بیٹھی اِدھر اُدھر دیکھ رہی ہوں۔ ریل کی پٹڑیوں کی چمک کے ساتھ ساتھ دوڑتی ہوئی نگاہیں دور کہیں اندھیرے میں کھو جاتی ہیں تو پھر مڑ کر←  مزید پڑھیے

توتن خامون کے مقبرے کی دریافت/سیّد محمد زاہد

علم کے سمندر آکسفورڈ کو چھاننے کا دوسرا دن تھا۔ سن رکھا تھا کہ اس کی گہرائیوں میں بہت سے گوہر ہائے گراں مایا پنہاں ہیں۔ پہلا دن نئے آنے والے طلبا و طالبات کا استقبالیہ میلہ ’فریشرز ویک‘ دیکھتے←  مزید پڑھیے

ہماری جمہوریت کو لیڈر کی تلاش/سیّد محمد زاہد

ہماری نسل نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ کسی طاقتور کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے۔ پچھلی نصف صدی میں دنیا کے طاقتور ترین آمروں کو زبردست عوامی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ فاشسٹ جماعتوں اور←  مزید پڑھیے

توہین عدالت اور مریم نواز کا پاسپورٹ/تحریر- سیّد محمد زاہد

پاکستان کی عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ عوام الناس کی نظر میں اپنا وقار، عزت اور حیثیت کھو رہی ہیں۔ وہ اس مقام تک  75  سال کی ‘عرق ریزی و جاں فشانی’ سے پہنچی ہیں۔ دائیں بازو کے مذہبی سیاسی لیڈر ہوں←  مزید پڑھیے

عمران خان کا فاشسٹ رویہ۔۔سیّد محمد زاہد

مقبولیت کا مزیدارمیٹھا زہر انسان کو مغرور بنا دیتا ہے۔ موافق ہواؤں میں ابھرنے والے عوامی سیلاب کے تند و تیز دھارے کس کس کوملیا میٹ کر دیتے ہیں, مغرور انسان کو ان کی پروا بھی نہیں ہوتی۔ اس سیلابِ←  مزید پڑھیے

شوہر کی ایکسپائیری عمر کیا ہے؟۔۔سیّد محمد زاہد

سوال پوچھا گیا تھاکہ ”شوہر کی ایکسپائیری عمر کیا ہے جس کے بعد بیوی دوسری شادی کاسوچے؟“ فیمینزم کی تحاریک کے آگے بڑھنے کے ساتھ ہی مرد کو اس جیسے کئی سوالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس سوال←  مزید پڑھیے

رشنو دیوی۔۔سیّد محمد زاہد

رشنو یمنا کنارے شُکری کے مقام پر پیدا ہوئی۔ اس کا پِتا دیوتاؤں کی دھرتی کا سب سے بڑا راجہ تھا۔ اس کی رحم دلی، انسان دوستی اور عدل کی کہا نیاں دوردور تک پھیلی ہوئی تھیں۔ دیوتاؤں کی دھرتی←  مزید پڑھیے

ابارشن: قدامت پرست امریکی ججوں کا متنازع فیصلہ۔۔سیّد محمد زاہد

ابارشن کے مسئلے پر 1973 میں سپریم کورٹ نے Roe v Wade کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ امریکی آئین کی چودھویں ترمیم میں دیے گئے رازداری کے بنیادی حق کی وجہ سے حاملہ خواتین کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ اسقاط حمل کروانے یا نہ کروانے میں آزاد ہیں←  مزید پڑھیے

میری منگیتر۔۔سیّد محمد زاہد

(محترمہ راحیلہ خان ادیبہ کا افسانہ ‘حادثہ’ پڑھا۔ ‘منگیتر اور خاوند’ ایک ہی شخص کے دو روپ دیکھے۔ پڑھ کردل چاہتا ہے کہ بندہ ساری عمر منگیترہی رہے۔ شادی والا حادثہ کبھی وقوع پذیر نہ ہو۔ ایک افسانہ پیش خدمت←  مزید پڑھیے

تنہائی کا خالی سینہ اور باشک ناگ کا دل(1)۔۔سیّد محمد زاہد

تنہائی کا خالی سینہ اور باشک ناگ کا دل(1)۔۔سیّد محمد زاہد/کاجل نے کیفے سے باہردیکھا۔ برف پوش وادی چاندنی میں دُھلی  ہوئی تھی۔ بل کھاتی لمبی سڑک اورحد ِنظر تک پھیلے سبزہ زار سفید اوڑھنی اوڑھے درد انگیز خاموشی میں ڈوبے ہوئے تھے۔←  مزید پڑھیے

کمہارن۔۔سیّد محمد زاہد

اس نے  بابل، عکادی اور اشوری تہذیبوں کی جنم بھومی منطقۃ بین النہرین میں عرصہ درازتک بادیہ پیمائی کی۔ بیابانوں کی خاک چھانتے، دشت پیمائی کرتے, بلادالشراۃ اور سینائی سے ہوتے ہوئے وادی نیل پہنچی۔ یمن سے لے کر یونان←  مزید پڑھیے