مرزا شہبازحسنین کی تحاریر
مرزا شہبازحسنین
علم کا متلاشی عام سا لکھاری

پنجاب فوڈ کنٹرول اتھارٹی اور عائشہ ممتاز

کون کہتا ہے؟پاکستان میں قوانین اور ادارے موجود نہیں۔یہاں پر قانون موجود ہے مگر ادارے ان قوانین پر عملدرآمد کے لیے مخلصانہ کوشش نہیں کرتے۔ چنانچہ ایسے میں اگر کسی ادارے کا سربراہ قانون کی عملداری کے لیے کمر بستہ←  مزید پڑھیے

پاکستان میں خواتین کے استحصال کا ذمہ دار کون؟

پاکستان میں خواتین استحصال کا شکار ہیں ، میرا مطلب   عمومی استحصال  سے ہے،جنسی استحصال میرا موضوع نہیں ،اس کے لیے الگ سے بات ہو گی۔پاکستانی معاشرے میں خواتین کو قدم قدم پر مصائب اور استحصال کا سامنا ہے۔بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں خواتین گودسے گور تک دکھ سہتی ہیں،خواتین کے ساتھ ہونے والے اس ظلم کا ذمہ دار عام  طور پر مرد   کو  ہی ٹھہرایا جاتا ہے۔ اس ضمن میں حقوق نسواں کے نام نہاد علمبردار مرد طبقے کو روایتی تنقید کا نشانہ بناکر اپنی طرف سے گمان کر لیتے ہیں کہ ہم نے خواتین کو درپیش مسائل کا خاتمہ کر دیا جبکہ   باریک بینی سے جائزہ لیا جائے تو  صورتحال یکسر مختلف  نظر آتی ہے، خواتین کے استحصال کے خاتمے کے لیے حقیقت کی تلاش ازحد ضروری ہے ۔کیونکہ  جب تک  مرض کی وجوہات کا علم نہ ہوگا،کوئی←  مزید پڑھیے

کوڑھ کے مریضوں کی مسیحا کوڑھ مغزوں کے نشانے پر

قوم کی مسیحا ماں ڈاکٹر رتھ فاؤاس دارِ فانی سے کوچ کر چکی ہیں ۔بلاشبہ اتنی فرشتہ صفت ماں کی وفات بہت بڑا سانحہ ہے۔ہر انسان کے لیے موت ایک ابدی حقیقت ہے۔ مگر کچھ لوگوں کا اخلاق و کردار←  مزید پڑھیے

الفاظ کی حرمت کی پامالی جانے کب ہو گی کم؟

لفظوں کی حرمت سچ کی محتاج ہے۔ازل سے ابد تک اس حقیقت کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔زبان سے نکلے لفظ اگر سچائی سے محروم ہوں ،تو ان کی حرمت باقی نہیں رہتی ۔بے وقعت اور بے توقیر الفاظ سے←  مزید پڑھیے

پانی کی قلت اور ہماری ترجیحات

پانی قدرت کی عطاء کردہ عظیم ترین نعمت ہے۔پانی زندگی کی علامت ہے۔زندگی کا وجود برقرار رکھنے کے لیے بنیادی نعمت اور زمین پر تمام مخلوق کی بقاء کا ضامن ۔اللہ تعالی ٰنے فرمایا میری نعمتوں کا شکر ادا کرو۔قدرت←  مزید پڑھیے

سازش، سازش اور پھر سازش

سازش سازش سازش ۔اس لفظ کو سن سن کر کان پک چکے ہیں ۔اپنی ہر لاعلمی جہالت اور کوتاہی کو جواز فراہم کرنے کے لیے اک لفظ تراش لیا گیا ہے سازش۔سازش کا لفظ بہت قدیم ہے ۔ماضی بعید کو←  مزید پڑھیے

جمہوریت سے بادشاہت کب ختم ہو گی

جب سے شعور کی آنکھ کھولی ہے۔اور آج تلک ایک ہی تمنا رہی کہ کاش ہمارے ملک میں بھی جمہوریت کامل ترین شکل میں نمو پذیر ہو۔مگر جانے کب تلک یہ انتظار ہمارا مقدر رہے گا۔ہم مسلمانوں کا سب سے←  مزید پڑھیے

کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے۔

کچھ دنوں سےخاموشی کے ساتھ محو تماشا ہوں۔مگر اب دل اس تماشے کی تماش بینی سے اکتا گیاہے۔دماغ کے اندر تاویلوں کی کھچڑی اس قدر پک چکی ہے کہ لگتا ہے کچھ دن یہی صورتحال رہی ,تو جینا محال ہو←  مزید پڑھیے

مولوی ایک شخصیت،دو پہلو

مولوی ہمارے معاشرے کا سب سے اہم انسان جس کا ہماری زندگی میں کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔یوں سمجھ لیں کہ ہمارے معاشرے کی تربیت کا کامل انحصار مولوی صاحب کے عملی کردار کا مرہون منت ہے۔مولوی کی شخصیت←  مزید پڑھیے

تیسری جنس بھی تخلیق خداہے۔پھر نفرت کیوں ؟

خالق کو اپنی تخلیق بہت عزیز ہوتی ہے۔اس میں شک کی گنجائش ہی نہیں ۔اللہ تعالی ٰاپنی تخلیق کردہ مخلوق سے بے انتہا محبت کا اظہار کرتا ہے۔ خالق کائنات نے فرمایا ،جس نے ایک انسان کو قتل کیا گویا←  مزید پڑھیے

پارسائی کا خمار

پارسائی کے خمار کا آغاز ابلیس نے کیا ۔جب خدا کی تخلیق کو اپنی پارسائی کے خمار میں مبتلا ہو کر سجدہ کرنے سے انکاری ہو گیا۔خدا نے ہر شخص کے لیے رہنماء اصول طے کر دیئے ہیں ۔انہی اصولوں←  مزید پڑھیے

راجپوت

پچھلے دنوں مکالمہ پر ایک آرٹیکل شائع ہوا ۔”یہ جاٹ ہمارے” تو سوچا ہم بھی اپنے قلم کی طاقت سے راجپوت ہمارے لکھ ہی ڈالیں ۔لہٰذا سب سے پہلے تو راجپوت برادری سے پیشگی معذرت، ہمارے قلم سے کوئی اونچ←  مزید پڑھیے

دھیرج مہاراج دھیرج

گذشتہ کچھ عرصہ سے سوشل میڈیا نے تیزی سے ترقی کی منازل طے کی ہیں ۔سوشل میڈیا پر لکھنے کے لیے ویب سائٹس کے قیام نے سونے پر سہاگہ والے محاورے کی عملی تفسیر پیش کر دی۔سنجیدہ فکر کے لوگ←  مزید پڑھیے

جستجو کامیابی کے لیے کیوں ضروری ہے۔

تجسس انسان کی فطرت میں خدا کی پیدا کردہ صفت ہے۔انسان فطرتی طور پر متجسس پیدا ہوتا ہے ۔کائنات میں موجود ہر شے کے بارے میں انسان کے ذہن میں موجودتجسس سوالات کو جنم دیتا ہے۔یہ کیاہے؟ کیوں ہے؟ کیسے←  مزید پڑھیے

سب و شتم اہانت گستاخی اور ہمارا طرزعمل

خالق کائنات کی وحدانیت کا پیغام اور بنی نوع انسان کی فلاح اور ہدایت کے لیے اللہ تعالی نے بے شمار پیغمبر اس جہاں میں مبعوث فرمائے۔اللہ تعالی کا پیغام جس کا مقصد انسانیت کی ہدایت اور فلاح ہے۔اس خوبصورت←  مزید پڑھیے

ٹرک کی بتی اور ہم

میرے مضمون کا موضوع سنجیدہ مگر عنوان مضحکہ خیز ہے۔۔۔مگر کیا کروں، نوحہ گری بھی کر کے دیکھ لی، حاصل کچھ نہیں ۔بے حسی کی انتہا ہو چکی ہےہم پاکستانی حیرت و استعجاب کے سمندر میں روزانہ کی بنیاد پر←  مزید پڑھیے

فلاحی معاشرے کا خواب اور ہمارے سماجی رویے

فلاحی معاشرے کا خواب ہم سب دیکھتے ہیں ۔ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ جس معاشرے میں وہ اپنی زندگی بسر کرتا ہے وہ فلاح پر مبنی سماج ہو اور اس کی تمام بنیادی ضروریات اور خواہشات کی تسکین←  مزید پڑھیے

سعودی عرب کا عالمی سیاسی کردار

سعودی عرب کا شمار دنیا کےان چند ممالک میں ہوتا ہے ۔جو کہ عالمی سیاست اور عالمی طاقتوں کے نزدیک نہایت اہمیت کے حامل ہیں ۔وسائل کی دولت سے مالامال ہونے کے ساتھ ساتھ اسلامی ممالک میں بھی سعودی عرب←  مزید پڑھیے

تقدیر کا حقیقی مفہوم

تقدیر کیاہے ۔۔۔؟ یہ وہ سوال ہے جو ہمارے ذہن کے دریچے پراکثر دستک دیتا ہے۔تقدیر کے متعلق بھی عمومی طور پر ہماری اکثریت فکری مغالطوں کی شکارہے۔مختلف شکوک وشبہات ذہن کے نہاں خانوں میں گونجتےہیں۔تقدیر کیاہے؟ اگر سب کچھ←  مزید پڑھیے

مذہب سے محبت کو اہل سیاست نے کیسے استعمال کیا۔

چند دنوں سے ذہن میں کئی سوال زیر گردش رہے کہ انسان اس دنیا میں کس کو فوقیت دیتا ہے۔انسان کی نظر میں اس کی ذات سے منسلک رشتوں کی اہمیت زیادہ ہے یا اس کے برعکس انسان دوسرے عوامل←  مزید پڑھیے