شاہد محمود کی تحاریر
شاہد محمود
میرج اینڈ لیگل کنسلٹنٹ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ

سکون لے لو سکون۔۔شاہد محمود

زندہ رہنا آسان نہیں۔ اسے آسان بنانے کے لئے ایک دوسرے کے غمگسار بنو، ایک دوسرے کے احوال سے باخبر رہو اور ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شامل رہو۔ کسی اپنے کو تنہا نہ چھوڑو اور غم کے مارے←  مزید پڑھیے

بلی، عشق اور شادی۔۔شاہد محمود ایڈووکیٹ

عورت ہو یا مرد بہت سے لوگ پالتو پرندوں ، جانوروں کا شوق رکھتے ہیں۔ اپنے پالتو پرندوں ، جانوروں سے محبت بھی کرتے ہیں اور ان کا خیال بھی رکھتے ہیں۔ برسبیل تذکرہ میرا بیٹا بچپن میں  سکول سے←  مزید پڑھیے

کرو مہربانی تم اہلِ زمیں پر۔۔شاہد محمود ایڈووکیٹ

استحصال کا خاتمہ کرنے کے لئے شعوری طور پر ہر انسان / انسانی آبادی کو بنیادی انسانی ضروریات فراہم کئے بنا سرکاری اور انفرادی سطح پر آسائشوں پر خرچ کرنے کی بجائے ملک کے پس ماندہ عوام / علاقوں کی←  مزید پڑھیے

کرونا، شادی و روزگار۔۔شاہد محمود، ایڈووکیٹ ہائی کورٹ

زیر نظر پہلی تصویر بہت مقبول ہوئی تھی جس میں ترکی سے دلہا اور دلہن بننے یعنی عقد نکاح میں بندھنے والے اس جوڑے نے ولیمے والے دن مل کر اپنے جیسے با حیثیت مہمانوں کیلئے ولیمے کا پر تعیش←  مزید پڑھیے

اس حال میں جینا لازم ہے۔۔۔شاہد محمود ایڈووکیٹ

سوال: اگر بیوی سے نباہ نہ ہو اور وہ دوسری شادی کی اجازت بھی نہ دے تو کیا خفیہ طور پر دوسری شادی کی جا سکتی؟ جواب ازاں شاہد محمود: بیوی سے نبھاہ نہ ہو تو بندہ یہ گنگنائے جس←  مزید پڑھیے

سسی کا بھمبور ! محمد بن قاسم کا دیبل ۔۔ شاہد محمود

کراچی سے ٹھٹہ کی طرف جائیں تو نیشنل ہائی وے پر تقریباً ساٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر دھابیجی اور گھارو کے درمیان بھمبور / دیبل کی قدیم بندرگاہ کے آثار اور میوزیم ہے۔بھمبور کے آثار قدیمہ، اس کی بندرگاہ اور←  مزید پڑھیے

دیوانے کا خواب۔۔شاہد محمود

تصویر کا ایک رخ:- صلاحیتیں اور دولت خداداد ہوں یا اکتسابی دونوں صورتوں میں آزمائش ہیں۔ ان کا درست استعمال دنیا و آخرت کی “کامیابی” کا باعث بنتا ہے۔ حقیقی عزت مال سے نہیں اوصاف سے بنتی ہے۔ تصویر کا←  مزید پڑھیے

گرمی، سن سٹروک ، ہیٹ سٹروک سے بچاؤ کی تدابیر۔۔۔ شاہد محمود

دن بدن گرمی کی شدت بڑھ رہی ہے۔ ایسے میں گرمی سے بچاؤ کے لئے چند سادہ اقدامات درج ذیل ہیں۔ 1۔ کام کاج دھوپ تیز ہونے سے پہلے ختم کرنے کی ترتیب بنا لیجیے یا دھوپ ختم ہونے کے←  مزید پڑھیے

قربِ عید اور موت (اک خواب، اک فسانہ)۔۔ شاہد محمود

وادئِ نگر کا رحیم بخش پچاسی برس کی عمر میں اپنے خوبانی کے باغ میں اپنے سب سے چھوٹے بیٹے رحمت اور وادی کے چند لوگوں کے ساتھ بیٹھا گفتگو میں مصروف تھا۔ رحیم بخش عمر میں بوڑھا لیکن ہمت←  مزید پڑھیے

سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں “عید” کا ایک اہم پیغام۔۔شاہد محمود ایڈووکیٹ

اس پیغام کو پڑھ کر اپنے آقا کریم رحمت اللعالمین خاتم النبیین شفیع المذنبین سردار الانبیاء ابوالقاسم سیدنا حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی سنت کو اپنانے کی کوشش کیجئے اور اپنے قرب و جوار میں اس سنت کا فیض←  مزید پڑھیے

شکر، عملی شکر و توبہ اور عملی توبہ(اختصاریہ)۔۔شاہد محمود

اللہ کریم کا شکر ہے کہ دنیا میں ہر لمحہ وقوع پذیر ہونے والے حادثات، بیماریوں و ناگہانی آفات و بلیات سے ہمیں محفوظ رکھا ہوا ہے۔ اللہ کریم سے دعا ہے کہ جو لوگ کسی بھی قسم کی پریشانی،←  مزید پڑھیے

پانی کا اُبال۔۔۔شاہد محمود ایڈووکیٹ

میرا ماننا ہے کہ ہر لڑکی بیٹی ہوتی ہے اور بیٹی اس دھرتی پر اللہ کی رحمت ہے۔ جس کسی کو لڑکیوں / بیٹیوں کے رحمت ہونے پر شک ہے وہ اپنے گریبان میں جھانکے اور پیارے آقا کریم رحمت←  مزید پڑھیے

جہلا اور ہمارا رویہ۔۔شاہد محمود ایڈووکیٹ ہائی کورٹ

عربی میں “جاہل” کا معنی اَن پڑھ یا بے علم آدمی نہیں، بلکہ اس سے مراد اُجڈ اور مشتعل مزاج شخص ہے جو جہالت پر اتر آئے اور کسی شریف آدمی سے بدتمیزی کا برتاؤ کرے۔ اور شریعت میں اللہ←  مزید پڑھیے

عورت کو ٹکوں میں مت تولو(اختصاریہ)۔۔شاہد محمود ،ایڈووکیٹ

عورت کبھی دو ٹکے کی نہیں ہوتی۔ عورت اللہ کریم کی رحمت ہے اور اللہ کریم کی رحمت کا استعارہ ہے۔ عورت کی بابت ایسی کوئی بھی بات لکھنے ، کہنے   اور  سوچنے والا کچھ بھی ہو سکتا ہے پر←  مزید پڑھیے

لاہور کے دروازے۔۔شاہد محمود، ایڈووکیٹ ہائی کورٹ

کل لاہور کے تاریخی مقامات کے حوالے سے ایک تحریر پر کسی صاحب نے لاہور کے دروازوں کے متعلق لکھنے کو کہا تھا۔ اور شاید ان پر “کیفیت بٹ” طاری تھی جو ساتھ ان دروازوں میں بستے لوگوں کے پکوانوں←  مزید پڑھیے

فطرت اور محبت۔۔شاہد محمود

شجاع نے پہاڑ کے دامن میں اپنی جھونپڑی میں زندگی کو ہمیشہ بہت خوبصورت پایا تھا۔ پانچ چھ برس کی عمر میں ماں باپ تو ماں باپ وہ تو اپنے آپ کو بلند و بالا پہاڑ، پہاڑ کی چوٹیوں کو←  مزید پڑھیے

کرونا اور ناسٹلجیا(اختصاریہ)۔۔شاہد محمود

علم نہیں کہ آپ نے اس دور کے بارے سنا ہو، جب تیل سوڈا وغیرہ لے کر کنالی میں صابن بنایا جاتا تھا ۔اسی سے کپڑے دھوئے اور نہایا بھی جاتا تھا ۔ خواتین کبھی کبھار لسّی سے بھی سر←  مزید پڑھیے

لاہور دھنی رام روڈ پر سال 1855ء میں نصب ہونے والا پہلا “خطوط کا ڈبہ”۔۔۔شاہد محمود ایڈووکیٹ

جس میں “محبت نامے” ڈالنے والے پوسٹ کارڈ کا کونہ پھاڑ کر پیغام محبت بھیجنے والے پوسٹ کارڈ پر نقش و نگار بناتے ان میں دل سمونے والے کچھ من چلے جو خون سے “رتا” خط لکھتے تھے محبوب کے←  مزید پڑھیے

نظم ۔۔۔شاہد محمود

اللہ کریم کا رنگ اپنائیں گے دوسروں کے کام آئیں گے کرونا ہو یا کوئی بھی ڈرونا ایک دوسرے کا ساتھ نبھائیں گے بھوکا کوئی نہیں سوئے گا، بچہ کوئی نہیں روئے گا راشن پانی، علاج معالجہ سب تک پہنچائیں←  مزید پڑھیے

خواہشات، کوشش اور کائنات(اختصاریہ)۔۔شاہد محمود

پنجابی میں شدید ترین خواہش کو ہم “تانگ” کہتے ہیں۔ شدید ترین خواہش کے ساتھ انسان کی بساط بھر کوشش بھی شامل ہو تو “تانگ” چاہے اچھی خواہش کی ہو یا بری خواہش کی، کائنات کی تمام قوتیں اسے پورا←  مزید پڑھیے