مکالمہ کی تحاریر
مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

تبلیغی جماعت ۔۔۔ محمد غزالی خان

مسلمانوں کی اس بڑی تنظیم سے اختلافات کے باوجود اس کی گراں قدر خدمات سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ہندوستان میں اس حماعت کے ارکان کے درمیان چھوٹے موٹے واقعات کی اطلاعات کئی ماہ سے مل رہی تھیں۔ مگر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی حالیہ واقعات کی تصاویر سے جو تاثر لیا جائے گا اور جو بدنامی ہو گی اور ہو رہی ہے اس کے نتیجے میں جو نقصان ہو گا وہ ملت کیلئے بہت بڑا سانحہ ہے۔←  مزید پڑھیے

نیا انگریزی ناول ڈیوائن سول۔۔۔۔۔۔۔۔۔ صفی سرحدی

بھارت کے شہر بنگلور سے تعلق رکھنے والی انگریزی کی شاعرہ عائشہ فاطمہ کا پہلا ناول Divine Souls کے نام سے شائع ہوگیا ہے۔ عائشہ فاطمہ اس سے پہلے انگریزی میں شاعری کرتی رہی ہے لیکن اس بار پبلشر نے←  مزید پڑھیے

افسانہ (ف)۔۔۔۔۔ شکیل احمد چوہان

’’ف سے فرض۔۔۔ ف سے فائدہ۔۔۔ ف سے فلک۔۔۔ ف سے فیصلہ۔۔۔جی ہاں۔۔۔! فیصلہ غلط اور  صحیح  کا۔۔۔ اچھائی اور برائی کا۔۔۔ حیا اور بے حیائی کا۔‘‘ فاطمہ لغاری نے اپنی چادر اتارتے ہوئے کہا، پسینے کی وجہ سے اُس←  مزید پڑھیے

بائیبل کے کونسے حصے آج بھی محفوظ ہیں؟۔۔۔۔۔۔انجینئر عمران مسعود

قرآنِ مجید میں اللہ تعالٰی نے  اہل یہود کے بارے میں فرمایا ہے کہ انھوں نے اللہ کے کلام میں تحریفات کر دیں۔ کچھ حصے آج بھی با ئیبل کے محفوظ ہیں ۔ ان محفوظ حصوں کے بارے بات کرنے←  مزید پڑھیے

خواب ۔۔۔ ابوبکر

جب میں نے اسے دیکھا تب دراصل میں خواب دیکھ رہا تھا۔ تمام انسانوں کی طرح میرے خواب بھی میری پسند سےنہیں آتے۔ میں نے دیکھا کہ اس مانوس کمرے میں مدھم زرد روشنی ہے۔ میں اس منظر کی ابتدا←  مزید پڑھیے

سیدنا محمدﷺ ، زمانہ جدید کے پیغمبر۔۔۔۔محمد حسین آزاد/مکالمہ عظمتِ محمد ﷺ ایوارڈ

امت محمدیہ ﷺ سے پہلے ساری قوموں کی رہنمائی  کے لئے اللہ تعالیٰ نے انبیاء کرامؑ بھیجے لیکن محمدﷺ کو اللہ تعالیٰ نے تمام دنیا کے لئے رحمت بنا کر بھیجا۔ آپﷺ کے بعدقیامت تک کوئی نبی نہیں آئے گا۔←  مزید پڑھیے

سید نا محمد ﷺزمانہ جدید کے پیغمبر۔۔۔۔ پیغمبر خدا ص دورحاضر کے رہنما/بنتِ نقاش۔۔۔۔مکالمہ عظمتِ محمد ﷺ ایوارڈ

انسانی رت میں وقت کی ندیا کچھ اس انداز سے بہہ  رہی ہے کہ بڑے بڑے مفکر , سائنسدان , کیمیا دان , ریاضی دان اور تاریخ دان اپنی سوچ و فکر, خیالات اور نئی  ایجادات کے دھارے میں بہتے←  مزید پڑھیے

سید نا محمد ﷺزمانہ جدید کے پیغمبر۔۔۔تعلیمات نبویﷺ /عشا ء نعیم ۔۔۔۔۔۔مکالمہ عظمتِ محمد ﷺ ایوارڈ

بحیثیت مسلمان میرا ایمان ہے کہ اسلام کو اللہ رب العزت نے دستور حیات بنادیا ۔ قیامت تک کے لئے یہ دین دنیا والوں کے لئے پسندیدہ قرار دیا ۔ تو مذہب قیامت تک کے لئے ہے اس کی تعلیمات کیسے عصر←  مزید پڑھیے

دی فیمنسٹ ۔۔۔ حسن کرتار

علی تو بھی فیمینسٹ ہوگیا ہے کچھ شرم کر چل عمری۔ تمہیں کیا پتہ فیمینزم کیا ہوتی ہے کیا ہوتی ہے؟۔ آسان زبان میں بولے تو پسی پالیٹیکس کا نیا نام فیمینزم ۔ وہ تصویر یاد ہے وہ ایک آرٹسٹ←  مزید پڑھیے

جنسی ہراسمنٹ اور ہمارا عمومی رویہ۔۔۔۔نوشی بٹ

سوچتی ہوں کہ کہاں سے شروع کیا جائے وہاں سے کہ جب اپنے گھر میں ہی اپنے مامووں کے ہاتھوں ہراس ہوئی یا وہاں سے جب بیسٹ فرینڈ کے گھر شادی پہ رات رکی تو اس کے چاچو کے ہاتھوں←  مزید پڑھیے

سرمایہ دارانہ نظام کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا۔۔۔۔۔کامریڈ بشارت عباسی

جب ہم سوشلزم/ کمیونزم کی بات کرتے ہیں تو اچانک سےکچھ (بقول انکے) حقیقت پسند لوگ نمودار ہوتے ہیں اور ہمیں حقیقت پسندی کا درس دینے لگتے ہیں کہ بھیا سوشلزم تو روس میں ناکام ہو گیا اور چین نے←  مزید پڑھیے

ایک جھوٹ اور سہی۔۔۔۔۔۔۔۔چوہدری عبدالمنان

کتنا میٹھا لہجہ تھا اُسکا ۔۔ بالکل شہد کے جیسا اور بالکل ویسا جو کانوں میں رس گھول دے ۔۔ پھر میں اُسکی باتیں سُنتے سُنتے محو سا ہوجاتا تھا ۔۔ دُنیا و مافیہا سے بے خبر ۔۔ حالانکہ مُجھے←  مزید پڑھیے

سوچ بدلنے کی ضرورت ہے۔۔۔۔۔۔ بنت شفیق

امنگیں اور تمنائیں تو سکول جانے سے پہلے ہی  انگڑائیاں لینے لگتی ہیں ۔سکول خواب بننے اور ان کی تکمیل کی جانب بڑھنے کا انتہائی اہم موقع ہوتا ہے بچے سکول جانے کے ساتھ ہی اپنے مستقبل کے خواب دیکھنا←  مزید پڑھیے

سید نا محمد ﷺزمانہ جدید کے پیغمبر۔۔۔۔۔۔طوبیٰ بنتِ فاروق/مکالمہ عظمتِ محمد ﷺ ایوارڈ

؎رخ مصطفی ﷺہے وہ آ ئینہ کہ اب ایسا دوسرا آئینہ نہ ہماری بزم خیا ل میں نہ دْکا ن آئینہ سازمیں 1400ء سال پہلے عرب کی سر زمین پر جو چاند ا ترا اس کی روشنی اس طرح پھیلی←  مزید پڑھیے

سکونِ قلب کے متلاشی: عبداللہ یوسف علی ۔۔۔ آصف جیلانی

۱۰ دسمبر کو اس مفلس پر دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ اس شخص کا کوئی عزیز رشتہ دار اس کی میت لینے نہیں آیا۔ پولس نے جب پاکستان ہائی کمیشن سے شناخت کے لئے استفسار کیا تو انکشاف ہوا کہ یہ مفلس ، ممتاز مسلم دانشور ، مشہور تاریخ دان ،ماہر تعلیم او ر قران پاک کے انگریزی مترجم اور مفسر، عبداللہ یوسف علی تھے۔ ←  مزید پڑھیے

نوآبادیاتی نظام اور دانستہ قِحط سازی…..محمد عثمان

ہمارے ہاں نوآبادیاتی دور کو عام طور پرسائنسی ترقیات اور قانون کی حکمرانی کے حوالے سے مُثبت اور مثِالی دور سمجھا جاتا ہے۔ہمارے دانشور اور زرائع ابلاغ یہ تاثر پیدا کررہے ہوتے ہیں کہ انگریز سے پہلے کے مسلمان اور مقامی حکمران عیّاش،←  مزید پڑھیے

درویشوں کا ڈیرہ -خواب نامے۔۔۔ تبصرہ:روبینہ یاسمین

کتاب پڑھنے کا صحیح لطف ایک نشست میں پڑھنے میں ہی آتا ہے .یہ بھی حقیقت ہے کہ کچھ ہی کتابیں پڑھنے والے کو اپنے آپ سے ایسا جوڑتی ہیں کہ کتاب مکمل پڑھنے کے بعد ایک اداسی سی ہوتی←  مزید پڑھیے

نامرد۔۔۔۔۔ حسن کرتار

ہاں بھئ تو سناؤ پھر آج اتنے عرصے بعد میں کیسے یاد آیا یار کاروبار سے فرصت ہی نہیں ملتی۔ ایک پاؤں ادھر کبھی ایک پاؤں اودھر۔ پر آج میں تمہارے پاس پارٹی کا موڈ بنا کر آیا ہوں۔ کیسی←  مزید پڑھیے

اظہار لاتعلقی ۔۔۔ نمرہ شیخ

آپ ایک نئی سیاسی جماعت بنائیں جیسے ماضی میں بھی آپ جیسے مفاد پرست عناصر بنا چکے ہیں۔ جدوجہد کریں، قربانیاں دیں، پھر اپنی جماعت سے الیکشن لڑیں، اگر جیت جائیں تو اپنے لوگوں کے لیے کام کریں۔ ←  مزید پڑھیے

کمزوروں کی طاقتور آواز چل بسا ۔۔۔ رشید یوسفزئی

فانوس گجر کے ساتھ رہ کر ایسے درجنوں سبق آموز واقعات دیکھے۔ محنت کشوں، مزدوروں، کسانوں، کچلے ہوئے طبقات اور انسان پرستی کے مذہب کی یہ سب سے طاقتور آواز آج ہمیں چھوڑ گئے۔ ←  مزید پڑھیے