ڈاکٹر مجاہد مرزا کی تحاریر
ڈاکٹر مجاہد مرزا
ڈاکٹر مجاہد مرزا معروف مصنف اور تجزیہ نگار ہیں۔ آپ وائس آف رشیا اور روس کی بین الاقوامی اطلاعاتی ایجنسی "سپتنک" سے وابستہ رہے۔ سماج اور تاریخ آپکے پسندیدہ موضوع ہیں

محبت اور بیاہ (3،آخری حصّہ )-ڈاکٹر مجاہد مرزا

مرد اور عورت نا  صرف افعال بدن کے حوالے سے مختلف ہیں بلکہ ان کے جذبات بھی مختلف ہیں۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ جذباتی اختلافات وقت اور ماحول کی دَین ہیں یعنی اکتسابی ہیں اور کچھ لوگ←  مزید پڑھیے

محبت اور بیاہ ( 2 )-ڈاکٹر مجاہد مرزا

محبت کے میدان میں عورت کا کام دوہری حیثیت کا حامل ہے۔ آدمی ڈھونڈنا اور پھر اس کو رکھنا۔ صرف آدمی پا لینا تو درحقیقت اس کی ناکامی ہے، چاہے وہ اس بات کو تسلیم کرے یا نہ کرے۔ اکثر←  مزید پڑھیے

محبت اور بیاہ (1 )-ڈاکٹر مجاہد مرزا

بیاہ، شادی یا عروسی ایک سماجی ادارہ ہے جس کا محبت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ادارہ کب، کیوں اور کیسے پیدا ہوا؟ اس بارے میں کوئی حتمی رائے موجود نہیں۔ جتنی بھی آراء ہیں وہ مفروضات پر مبنی←  مزید پڑھیے

ماسکو سے مکّہ (7)ڈاکٹر مجاہد مرزا

کھانا کھانے وہیں گئے تھے۔ میں نے تو پاکستانی کھانا کھا لیا تھا لیکن جمشید مزید “مرچین” کھانے سے انکاری تھا۔ وہ پوچھ رہے تھے کہ “کے ایف سی” (کینٹکی فرائیڈ چکن) کا جوائینٹ کہاں ہے۔ مجھے ایک نوجوان پہلے←  مزید پڑھیے

کھانا گرم کرنا بھی مسئلہ ہے؟-ڈاکٹر مجاہد مرزا

کھانا گرم کرنا مسئلہ نہیں ،خود کو بہت روکا کہ اس بارے میں کچھ نہ لکھوں مگر بات برداشت سے باہر ہو گئی ہے۔ ” کھانا خود گرم کر لو” ایک نعرہ تھا، مگر نعرہ یونہی نہیں ہوتا اس کے←  مزید پڑھیے

میں حقوق نسواں کا مخالف ہوں/ڈاکٹر مجاہد مرزا

میں حقوق کے سلسلے میں جنس کی تخصیص کا مخالف ہوں۔ مردوں اور عورتوں کے حقوق یکساں ہونے چاہئیں لیکن کیا کبھی یہ یکساں تھے بھی؟ کیا کہیں یکساں ہیں بھی؟ کیا کبھی یکساں ہونگے بھی؟ ایسا ہو نہیں سکتا۔←  مزید پڑھیے

8 مارچ آتا رہے گا/ڈاکٹر مجاہد مرزا

کسی “زن دشمن ” نے چیلنج دیا ہے کہ خواتین مارچ کا ہر حامی اس مارچ میں اپنی ماں، بیوی، بہن اور بیٹی کو لے کے جائے۔ میری والدہ حیات نہیں، میری بہنیں بہت زیادہ معمّر ہیں، میری بیٹی مکہ←  مزید پڑھیے

باد کوبیدن نامی شہر میں(2،آخری حصّہ)- ڈاکٹر مجاہد مرزا

میں ان کی آمد کے انتظار کے دوران باکو گائیڈ دیکھتا رہا تھا اور میں نے حسین سے پوچھ کر وہ لے بھی لی تھی چنانچہ فائدہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ کام تمام کرنے کے بعد کچھ مقامات دیکھ لیں←  مزید پڑھیے

باد کوبیدن نامی شہر میں(1)- ڈاکٹر مجاہد مرزا

جب کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر نے اپنی کتاب ” قسطنطنہ سے عمر خیام کے شہر تک” میں لکھا تھا کہ ” باکو دنیا میں استعمال کیے جانے والے تیل کا پانچواں حص}ہ پیدا کر رہا ہے” تب مامید امین رسول←  مزید پڑھیے

روس کے آخری شہنشاہ نکولائی اور ان کی اہلیہ الیکساندرا/ڈاکٹر مجاہد مرزا

روسی سے ترجمہ : ڈاکٹر مجاہد مرزا روس کے آخری شہنشاہ اور ان کی اہلیہ الیکساندرا کی جوڑی کو مثالی کہا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ایک دوسرے کو محبت کی مکمّل نرم روی پر مبنی سات سو سے زیادہ←  مزید پڑھیے

محبت اور نفسیات/ڈاکٹر مجاہد مرزا

“محبت” انسان کو پیدائشی طور پر ودیعت نہیں ہوتی ،شاید اسی لیے یہ اب تک جینیات میں دریافت نہیں ہو سکی ہے۔ اس کا سبق ہمیں بچپن سے پڑھایا جاتا ہے، خدا سے محبت سے لے کر انسان سے محبت←  مزید پڑھیے

کشمیر او کشمیر/ڈاکٹر مجاہد مرزا

ایک جانب منی مرگ تھا تو دوسری جانب شکمہ ( ش پر زبر کے ساتھ )۔ منی مرگ سرینگر کے نزدیک ہے اور شکمہ لداخ کے دارالحکومت لیہہ سے زیادہ دور نہیں۔ گلگت بلتستان میں شامل یہ علاقے کشمیر کی←  مزید پڑھیے

ماسکو سے مکّہ (6)ڈاکٹر مجاہد مرزا

مدینہ میں کاروبار حیات نماز فجر کے بعد ہی شروع ہو جاتا ہے۔ اب تو ویسے بھی دن روشن ہو چکا تھا۔ جمشید ایک بار پھر خریداری کے چکر میں تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ مکے میں چیزیں مہنگی←  مزید پڑھیے

ایک امریکی کا وہم/ڈاکٹر مجاہد مرزا

میتھیو گرین نام کا ایک سفید فام اور خوش شکل جوان امریکی، امریکہ میں تعلیم یافتہ خاتون سے بیاہ کرکے ماسکو میں آن بسا تھا۔ اس نے اپنے طور پر پیراسائکیولوجی سے متعلق نصابی کتب لکھیں اور کورس مشتہر کیا۔←  مزید پڑھیے

ماسکو سے مکّہ (5)ڈاکٹر مجاہد مرزا

چلچلاتی دھوپ کی سختی کا احساس مسجد نبوی تک ہی ہوتا تھا لیکن مسجد نبوی کے اندر پہنچ کر ایئ ر کنڈیشنرز کی وجہ سے اس قدر برودت ہوتی تھی کہ بعض اوقات تو اچھی خاصی خنکی محسوس ہونے لگتی←  مزید پڑھیے

ماسکو سے مکّہ (4)ڈاکٹر مجاہد مرزا

ہوٹل کی کھڑکی سے ہمیں مسجد نبوی کے منور دمکتے ہوئے مینار دکھائی دے رہے تھے۔ ہم نہائے، شلواریں قمیصیں پہنیں اور پوچھتے پچھاتے مسجد نبوی کے ایک دروازے سے کچھ دور پہنچ گئے۔ مسجد نبوی ہوٹل سے تقریبا” نصف←  مزید پڑھیے

نیا سال مبارک/ڈاکٹر مجاہد مرزا

ویسے تو سب مایا ہے مگر بظاہر ایک کائنات ہے جس میں‌موجود اربوں کہکشاؤں میں ایک کہکشاں “راہ شیر ” یعنی Milky Way نام کی ہے، جس کے اربوں سورجوں میں سے ایک سورج کے گرد سیاروں کے ہجوم کو←  مزید پڑھیے

ماسکو سے مکّہ (3)ڈاکٹر مجاہد مرزا

 گزشتہ اقساط کا لنک ماسکو سے مکّہ  -ڈاکٹر مجاہد مرزا قسط 3 : جمشید صافی بہت زیادہ بھنّائے ہوئے تھے اور درست بھنّائے ہوئے تھے کیونکہ روس کے مفتیوں کی کونسل کے شعبہ حج و عمرہ کے سربراہ رشید حضرت←  مزید پڑھیے

ماسکو سے مکّہ (2)-ڈاکٹر مجاہد مرزا

ہوٹل کیا تھا بقول جمشید صافی کے سیاہ رنگ کا “تیورما” یعنی قید خانہ تھا۔ کاؤنٹر کے پیچھے ماڈرن دکھائی دینے والا ایک عرب نوجوان تھا۔ رشیت حضرت سے اس نے عربی میں کچھ کہا جس کا مطلب یہ تھا←  مزید پڑھیے

ماسکو سے مکّہ (1)-ڈاکٹر مجاہد مرزا

سوویت یونین کے دارالحکومت ماسکو کو اشتراکیت نواز افراد کا مکہ کہا جاتا تھا۔ اس کی وجہ مکہ کا لوگوں کے لیے مکہ ہونا تھا کیونکہ کم علم مسلمانوں کا جم غفیر مکہ کی تعظیم کو تقدیس کا چولا پہنانے←  مزید پڑھیے