ارشد قریشی کی تحاریر
ارشد قریشی
محمد ارشد قریشی کالم نگار ہونے کے ساتھ ساتھ شاعری کا شغف بھی رکھتے اور میم الف ارشیؔ کے تخلص کے ساتھ اشعار کہتے ہیں ،ہم سماج ڈیجیٹل میڈیا گروپ کے سربراہ اور پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ کےنائب صدر ہونے کے ساتھ انٹرنیشنل ریڈیو لسنرز آرگنائیزیشن پاکستان کےصدر ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ایک اچھا سچا اور مخلص صحافی دنیا کو پرامن اور خوبصورت بنا سکتا ہے۔

سمندری طوفانوں کے دلچسپ نام کون رکھتا ہے؟ ۔۔ارشد قریشی

سمندری طوفانوں کے نام رکھنے کے حوالے سے جنوبی ایشیائی ممالک کا ایک پینل ہے جسے پینل اینڈ ٹروپیکل سائیکلون (پی ٹی سی) کہا جاتا ‏ہے۔ اس پینل میں ابتدائی طور پر سات ممالک تھے جن کی تعداد بڑھ کر←  مزید پڑھیے

چین 72 برسوں سے شاہراہ ِترقی پر رواں دواں۔۔ ارشد قریشی

یکم اکتوبر 1949 کو آزادی حاصل کرنے والا چین آج بڑے فخر سے اپنی72 ویں جشنِ آزادی منانے جارہا ‏ہے،آج سے 72 سال پہلے طویل ترین خانہ جنگی کے بعد جب چین نے آزادی حاصل کی تھی تو ‏چین کے←  مزید پڑھیے

ہم کورونا کو مزید خطرناک بنا رہے ہیں۔ ‏۔ارشد قریشی

کووڈ 19 کی وبا   ملک میں آئے ایک سال سے زیادہ ہوگیا ، پہلی ، دوسری اور  اب تیسری لہر کا سامنا ہے ،  گزشتہ سال  ماہِ رمضان میں بھی وبا عروج پر تھی اور حالات بتا رہے ہیں کہ←  مزید پڑھیے

دنیا کی اہم ترین سیاسی سرگرمی چین کے دو اجلاس۔ ‏۔ارشد قریشی

عوامی جمہوریہ چین کی سیاسی تاریخ میں ” دو اجلاسوں”  کے انعقاد کو  ہمیشہ مرکزی اہمیت حاصل رہی ہے۔ ان اجلاسوں میں گزشتہ ایک برس کے دوران حکومتی کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ چین کی   کمیونسٹ پارٹی کی قیادت←  مزید پڑھیے

پاکستان میں کورونا آدھا تیتر آدھا بٹیر ۔۔ارشد قریشی

پندرہ فروری کو کورونا کی پاکستان آمد کے  بعد سے ہی بہت سے خدشات و تحفظات موضوع  بحث بنے رہے ۔ کورونا ہے کہ کورونا نہیں ہے، یہ کوئی عالمی سازش ہے یا کوئی بائیولوجیکل ہتھیار استعمال ہوا ہے ،←  مزید پڑھیے

وبا کے دنوں میں کتابوں کا عالمی دن۔۔ارشد قریشی

آج  23 اپریل  کا دن پاکستان سمیت دنیا بھر میں  کتاب کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے جبکہ امریکہ اور برطانیہ میں 4 مارچ کتاب کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ کتابوں کے عالمی←  مزید پڑھیے

آخرش وہ وقت آن پہنچا ۔۔ارشد قریشی

جس دن سے کراچی میں کورونا وائرس کی وبا نے اپنے ہونے کا احساس دلایا  اور  یحییٰ  جعفری میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی  تھی اس وقت تک  دنیا کے دیگر ممالک ہمارے سامنے اس حوالے سے ایک مثال بن←  مزید پڑھیے

کورونا وائرس نے کس ملک میں کتنی جانیں لیں ۔۔ارشدقریشی

کورونا وائرس  جس نے ماہِ فروری میں  پاکستان میں اپنی موجودگی کا احساس دلایا، اب تک پوری دنیا میں  تباہی مچا  رہا ہے ۔  ترقی یافتہ اور ترقی پذیر  ، امیر و غریب  تمام ممالک اس کے شکنجے میں جکڑتے←  مزید پڑھیے

آپ کی بد احتیاطی آپ کو خودکش حملہ آور بنارہی ہے۔۔ارشد قریشی

کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا پریشان ہے  اور بے انتہا احتیاط کر رہی ہے اگر بے فکری ہے تو ہمیں ہی ہے  ۔    احتیاط کے حوالے سے حکومتی  احکامات  اور طبی ماہرین کے مشوروں کو بھی خاطر←  مزید پڑھیے

ان حالات میں آپ کیا کرسکتے ہیں ؟۔۔۔ارشد قریشی

دنیا میں جاری  کورونا وائرس کی وبا سے  سب ہی  پریشان ہیں،   سوچیں  ان حالات میں آپ کیا کرسکتے ہیں ، کس طرح آپ ملک و قوم کی خدمت کر سکتے ہیں ۔ماضی میں بھی ملک ایسے  حالات سے  گزر←  مزید پڑھیے

میں کل سے پھر گھبرا رہا ہوں ۔۔ارشد قریشی

جب سے کورونا   وائرس نے شہر پر حملہ کیا  اور پھر لاک ڈاؤن ہوا، تب سے کوشش کر رہا ہوں، جہاں تک ممکن ہو سکے  لوگوں کو اس حوالے سے احتیاط  برتنے کی آگاہی دیتا رہوں  اور خود بھی ہر←  مزید پڑھیے

ان حالات میں گھبرانا تو بنتا ہے مگر مایوس نہ ہوں ۔۔ارشد قریشی

دنیا کی سپر طاقتیں جن کی  دسترس میں جدید ٹیکنالوجی موجود ہے ۔ چھوٹے غریب ممالک کو ڈراتے دھمکاتے بھی ہیں ۔ لوگوں کو ان کے ممالک میں گھس کر مارتے بھی ہیں ۔ اتحادی افواج  کے نام سے  جھتے←  مزید پڑھیے

تیرہ فروری ریڈیو کا عالمی دن ۔۔ارشد قریشی

پاکستان سمیت تمام دنیا  بھر میں تیرہ  فروری کو ریڈیو کا عالمی دن منایا جاتا ہے ۔ یونیسکو نے ریڈیو کے عالمی دن کو منانے کے لیئے دنیا بھر میں کئی اقدامات کیئے ۔ ریڈیو معلومات تک رسائی کا ایک←  مزید پڑھیے

سینچری ڈیل ایک خوفناک سازش۔۔ارشد قریشی

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے سینچری ڈیل کی رونمائی کے بعد یہ واضح ہو چکا  کہ یہ  صرف ایک خوفناک  سازش کے علاوہ کچھ نہیں ۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے باضابطہ اپنے اس منصوبے کا اعلان کیا ہے  جو←  مزید پڑھیے

ساہیوال واقعہ ذمہ دار کون ۔۔۔۔ارشد قریشی

ساہیوال واقعہ  کے بعد  سوشل میڈیا پر جس طرح کی باتیں ہورہی ہیں   وہ اس واقعہ کے زخم کو  مزید  گہرا کررہی   ہیں ۔ معصوم بچوں کے سامنے ان کے  ماں، باپ  ، بہن اور ڈرائیور کو قتل کردیا گیا←  مزید پڑھیے

گیارھویں عالمی اردو کانفرنس۔۔۔محمد ارشد قریشی

گذشتہ دنوں  آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں منعقد ہونے والی گیاھویں عالمی اردو کانفرنس  کے کئی اجلاس میں جانے کا موقع ملا  اس سے پہلے ہونے والی دس کانفرنسوں میں بھی شرکت کا اعزاز حاصل رہا اور اس میں←  مزید پڑھیے

کراچی کا پاکستان کوارٹرز اور نیا پاکستان۔۔۔ارشد قریشی

گذشتہ دنوں پاکستان کوارٹرز کراچی میں جو آپریشن کیا گیااس سے گمان ہورہا تھا کہ کسی علاقے پر  حملہ کرکے اسے فتح کرنے کی کوشش کی جارہی ہے  جس طرح  بزرگوں کو مارا پیٹا گیا ان کی تذلیل کی گئی←  مزید پڑھیے

ڈاک کا عالمی دن۔۔۔ارشد قریشی

نوٹ:یہ تحریر دو روز  پہلے 9  اکتوبر  کو ڈاک کے عالمی دن کے موقع پر لکھی گئی ہے! برصغیر پاک و  ہند میں پہلے جدید ڈاک خانے کا   قیام 1837 عمل میں لایا گیا ۔ اقوامِ متحدہ کی خصوصی تنظیم ←  مزید پڑھیے

ریڈیو پاکستان قومی اثاثہ ، محاذوں کا غازی۔۔۔۔۔۔محمد ارشد قریشی

حکومت پاکستان کی جانب سے  ریڈیو پاکستان   اسلام آباد  کے صدر دفتر کی  سات منزلہ عمارت کو  طویل عرصے  کے لیے  لیز پر نیلام  کرنے کی خبر نے  بشمول ریڈیو پاکستان کے ملازمین پوری قوم کو تشویش میں مبتلا کردیا←  مزید پڑھیے

کس کے ہاتھ پہ اپنا ووٹ تلاش کریں۔۔۔ارشد قریشی

عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے پاکستان تحریک انصاف  حکومت سازی میں مصروف ہے جب کہ دوسری جانب  شکست خوردہ جماعتوں کے اتحاد نے بھی حکومت بنانے کے لئے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے  کم از کم یہ تو طے←  مزید پڑھیے