انعام رانا کی تحاریر
انعام رانا
انعام رانا کو خواب دیکھنے کی عادت اور مکالمہ انعام کے خواب کی تعبیر ہے

درویش نامہ۔۔۔انعام رانا

برباد ہوئی وہ قوم جو محسن کش نکلی اور خوار ہو گا وہ شخص جو محسنوں کو بھول گیا۔ طبیعت ہے کہ بے چین ہے، نیند ہے کہ آتی نہیں، سرور ہے کہ خاک ہوا۔ الحذر الحذر، اس ملک خداداد←  مزید پڑھیے

کشمیر: زنجیر سلامت ہے،جھنکار سلامت ہے۔۔ انعام رانا

صاحبو، تاریخ کی کتاب پہ سو سال بھی فقط ایک پیرا ہوتے ہیں۔ ہاں آج کشمیر بطور ایک ریاست نا رہا، مگر کشمیری تو قائم ہیں۔ بس اپنی آزادی کی، آزاد وطن کی خواہش کو، جذبے کو اور کوشش کو مرنے مت دیجئیے گا۔ جب تک آپ کو آپ کا وطن دوبارہ نا مل جائے اپنے ہاتھوں میں پہنائی گئی زنجیروں سے وہ جھنکار پیدا کرتے رہیے جو دنیا اور تاریخ کو کشمیر بھولنے نا دے، کشمیری قائم رکھے۔ آپ کی بغاوتیں برقرار رہیں، آپ کی شاعری کشمیر کی وادیوں میں گونجتی رہے اور آزادی کی شمع خواہ دھیمے شعلے سے جلے اسے جلائے رکھئیے۔ ←  مزید پڑھیے

واہے گرو جی کی فتح ۔۔۔ انعام رانا

جسپال سنگھ نے جب عین گردوارے کے بیچ میں کہا “ماں ایہہ سکھ تے نہی،مسلا اے”(اماں یہ سکھ نہیں،یہ تو مسلمان ہے) تو میری وہی حالت ہوئی جو سنتالیس میں اپنے سامنے کرپان دیکھ کر پاکستان کو آتے میرے بزرگوں←  مزید پڑھیے

فیض،کشمیر اور آج۔۔۔ انعام رانا

(فیض امن میلہ لندن میں پڑھا گیا) حاضرین گرامی، ہمارے آج کے تینوں شعرا فیض، کیفی اور ایاز میں ایک شئے مشترک ہے۔ ان تینوں کی آوازیں ظلم و استبداد کے خلاف متحرک رہیں۔ آج سوئے اتفاق ایک ایسا دن←  مزید پڑھیے

ہر ماں شوکت خانم ہوتی ہے ۔۔۔انعام رانا

سن تھا  92 کا اور ورلڈکپ ہم جیت چکے تھے۔ عمران کا سحر اپنے عروج پہ تھا جب عمران کی تصویر والی ٹکٹیں دیکھیں۔ آرمی پبلک سکول سیالکوٹ میں ٹیچرز نے ہمیں ٹکٹ بکس دیں کہ جاؤ  اور بیچو۔ ۔سکول←  مزید پڑھیے

ملحد کا حسین۔۔۔ انعام رانا

محرم شروع ہوتے ہی کچھ لوگ غم کرتے ہیں، کچھ ملمع تو کچھ طعن و تشنیع کو مذہبی عقیدت سے شروع کر دیتے ہیں۔ اک طعنہ اکثر شروع ہو جاتا ہے کہ سارا سال ملحد رہنے والے اب شیعہ ہو←  مزید پڑھیے

آثار کچھ بہار کے پیدا ہوئے تو ہیں۔۔۔انعام رانا

تین سال قبل جب مکالمہ شروع ہوا تو ایک دھن تھی کہ یہ چلنا چاہیے۔ الحمداللہ یہ چلا اور کامیاب ہوا۔ اللہ کے بے شمار احسانات میں ایک احسان یہ بھی ہے کہ وہ ہمیشہ مجھے مخلص دوستوں سے ملوا←  مزید پڑھیے

کشمیر بنے گا پاکستان؟ ۔۔۔۔ انعام رانا

پندرہ اگست کو لندن کے ٹریفالگر سکوائر میں جب کچھ پاکستانیوں کو حیرت کا دھچکا لگا تو میں فقط مسکرا پڑا۔ کشمیر میں بھارت کے حالیہ اقدامات کے خلاف کشمیری سٹوڈنس کی جانب سے احتجاج کیا گیا جہاں بہت سے←  مزید پڑھیے

ہیں پریشاں آپ کیوں صاحب؟ ۔۔۔ انعام رانا

آپ کو تو بس پاکستانی قوم کو یہ اعتماد دئیے رکھنا ہے کہ غربت و تنہائی کے باوجود ہم قومی موقف بہادری سے لیں گے اور بطور قوم کسی احساس کمتری کا شکار نا ہوں گے۔ مگر آپ تو گھبرا گئے صاحب۔ اتنی آئیڈیل سیچوئیشن میں بھی آپ کے چہرہ بارہ کیوں بجانے لگا۔ یہ نحوست و مایوسی بھرے ڈائلاگ کیوں مارنے لگے۔ آپ کی آہوں میں شمیم آرا کیوں جھلکنے لگی۔ نا کشمیری تھکے ہیں نا پاکستانی عوام، آپ کیوں گھبرا گئے صاحب، ہمارے تو وزیراعظم بار بار فرماتے ہیں کہ “پاکستانیو گھبرانا نہیں ہے”۔←  مزید پڑھیے

کلبھوشن فیصلہ:کیا ہوا، کیا ہو گا؟ ۔۔۔۔ انعام رانا

عالمی عدالت نے بالآخر کلبھوشن کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ فیصلے کے ساتھ ہی تبصرے ،طعنے  اور دل پسند تشریحات جا بجا دکھائی دے رہے ہیں۔ اطراف کے میڈیا نے کرکٹ میچ کی مانند اس قانونی مقدمے کو بھی←  مزید پڑھیے

ڈیلی میل: گندی سیاست کو پاکستان میں ہی رکھیے۔۔۔ انعام رانا

برطانوی حکومت اور ادارے اپنی عوام کو جوابدہ ہیں۔ یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ یہ امداد پاکستان کو ملتی رہی اور ملتی ہے جس تمام تر کرپشن کے باوجود کسی نا کسی طرح عوام کو کچھ ریلیف دیتی ہے۔ زلزلہ یا دیگر آفات میں ملنے والی امداد بھی ایک غریب ملک کے لوگوں کو ریلیف فراہم کرتی ہے۔ ایسی رپورٹس جس میں حکومت وقت “سو کالڈ ثبوت” دے کر بتا رہی ہے کہ جو امداد تم بھیجتے رہے ہمارے “کرپٹ” کھا گئے، کیا اثر کرے گی شاید کند ذہن مطلب پرست بھول گئے۔←  مزید پڑھیے

کرکٹ مسئلے کا حل:جامد چوہدری۔۔۔۔۔۔انعام رانا

پاکستانی کرکٹ کے حوالے  سے ہمیں یکڑوس اوّل کی مثال لینا ہو گی۔ یکڑوس اوّل محض سترہ سال دو مہینے چودہ دن نو گھنٹے پانچ منٹ سترہ سیکنڈ کی عمر میں اپنے باپ دبڑوس چہارم کی وفات کے بعد ریاست←  مزید پڑھیے

عدنان کاکڑ کی حبس ِ بیجا،ادارے ایکشن لیں

معروف بلاگر اور معاصر سائیٹ “ہم سب” کے ایڈیٹر عدنان خان کاکڑ کو علیم خان گروپ سے تعلق رکھنے والے بدمعاشوں  نے حبس بیجا کا نشانہ بنایا۔ کاکڑ صاحب کے مطابق کرایہ داری کے معاملے میں ان کو، ان کے←  مزید پڑھیے

فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ۔۔۔۔انعام رانا

صاحبو خدا کسی دشمن کو بھی جوانی میں چکن پاکس نہ  دے۔ یوں محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی کنواری ہوں اور دامن پہ داغ لگوا بیٹھی ہوں، اخے دکھاؤں کیسے گھر جاؤں کیسے۔ یہ تو معلوم تھا کہ بڑی عمر←  مزید پڑھیے

مسئلہ چاند کا اور بیاں اپنا۔۔۔۔انعام رانا

ہر سال ہمارے ملک میں چاند کا مسئلہ کھڑا ہو جاتا ہے۔ مسئلہ عموماً مسجد قاسم جان کے اعلان سے شروع ہوتا ہے اور پھر بجائے عید منانے کے باقی ملک کے محب  وطن مذہبی کیا غیر مذہبی بھی ہائے←  مزید پڑھیے

نجی زندگی کا فریب۔۔۔ انعام رانا

جیسا کہ اوپر مثالوں سے بیان کیا کہ کسی بھی عہدے یا ذمہ داری کے تقاضے ہوتے ہیں۔ اگر جج مذکور کی آڈیو اپنی بیگم سے “لاڈیاں“ کرتے ہوے ہوتی تو یقینا یہ نجی زندگی ہوتی کہ وہ اپنی بیگم کو سر سے پا چومیں یا جپھیاں ڈالیں۔ مگر ایک شخص جو ملک کی اعلی ترین عدالت کا جج رہ چکا ہے اور اس وقت بھی ایک آئینی عہدے پہ رونق افروز ہے، اسکی نجی زندگی قانون اور اخلاقیات کی حدود کی پابند ہو گی۔ قانون و اخلاقیات کسی بھی غیر عورت کو سر تا پا چومنے یا دفتر میں بوس و کنار کی اجازت نہیں دیتے خواہ وہ جتنا بھی ناراض ہو جائے۔←  مزید پڑھیے

سمندر پار پاکستانی اور سوشل میڈیا۔ ۔۔۔انعام رانا

میں آپ سب دوستوں کا بہت ممنون ہوں، جنھوں نے مختصر نوٹس پر یہ محفل سجائی ہے۔ آپ سب دوست جو امارات کے مختلف حصوں سے تشریف لائے ہیں، آپ کے اس اظہار محبت کو میں مکالمہ پر اور خود←  مزید پڑھیے

یاریاں سلامت، یار باقی ۔۔۔۔ انعام رانا

راو شمشیر بچپن کا یار ہے۔ گو عمر ٹین ایج میں تھی مگر پھر بھی یار بچپن کا ہی گنتا ہوں کہ وہ بھی کچھ اور دوستوں کی مانند اس عمر میں دوست بنا جب دوستی فقط دل دیکھ کر←  مزید پڑھیے

جرگہ پاکستان، کچھ مشاہدات و عرائض ۔۔۔ انعام رانا

میں اب بھی اس موضوع پہ نا لکھتا مگر کیوں ضروری ہے؟ اپنے تمام تحفضات کے باوجود مجھے علم اور یقین ہے کہ جرگہ پاکستان کے لوگ اپنی تمام سادہ لوح غلطیوں کے باوجود نیک نیت ہیں۔ اس جرگے کے پیچھے کوئی بدنیتی نہیں ہے۔ یہ پاکستان سے پیار کرنے والے ایسے لوگ ہیں جو حالات پہ دُکھی ہیں اور معاملات کا ایسا حل چاہتے ہیں جو تصادم اور مزید خونریزی سے بچائے اور یہ سچ ہے کہ معاملات بہت تیزی سے تصادم کی جانب جا رہے ہیں۔ ایسے میں مکالمے کی ہر کوشش ہر خواہش کو سراہا جانا چاہیے۔←  مزید پڑھیے

اسائلم کیلئیے ہتھکنڈے کیوں استعمال ہوتے ہیں۔۔۔انعام رانا

مجھے برطانیہ میں بطور وکیل کام کرتے ہوے اس سال دس برس ہو گئے۔ اسائلم میری کچھ “ایکسپرٹیز” میں سے ایک ہے۔ کم و بیش چار سو سے زائد اسائلم کیسز کر چکا ہوں سو کئی قسم کی کہانیوں سے←  مزید پڑھیے