سید عمران علی شاہ کی تحاریر
سید عمران علی شاہ
سید عمران علی شاہ نام - سید عمران علی شاہ سکونت- لیہ, پاکستان تعلیم: MBA, MA International Relations, B.Ed, M.A Special Education شعبہ-ڈویلپمنٹ سیکٹر, NGOs شاعری ,کالم نگاری، مضمون نگاری، موسیقی سے گہرا لگاؤ ہے، گذشتہ 8 سال سے، مختلف قومی و علاقائی اخبارات روزنامہ نظام اسلام آباد، روزنامہ خبریں ملتان، روزنامہ صحافت کوئٹہ،روزنامہ نوائے تھل، روزنامہ شناور ،روزنامہ لیہ ٹو ڈے اور روزنامہ معرکہ میں کالمز اور آرٹیکلز باقاعدگی سے شائع ہو رہے ہیں، اسی طرح سے عالمی شہرت یافتہ ویبسائٹ مکالمہ ڈاٹ کام، ڈیلی اردو کالمز اور ہم سب میں بھی پچھلے کئی سالوں سے ان کے کالمز باقاعدگی سے شائع ہو رہے، بذات خود بھی شعبہ صحافت سے وابستگی ہے، 10 سال ہفت روزہ میری آواز (مظفر گڑھ، ملتان) سے بطور ایڈیٹر وابستہ رہے، اس وقت روزنامہ شناور لیہ کے ایگزیکٹو ایڈیٹر ہیں اور ہفت روزہ اعجازِ قلم لیہ کے چیف ایڈیٹر ہیں، مختلف اداروں میں بطور وزیٹنگ فیکلٹی ممبر ماسٹرز کی سطح کے طلباء و طالبات کو تعلیم بھی دیتے ہیں

مفت اعلیٰ تعلیم,روشن پاکستان کی نوید۔۔۔عمران علی

پروردگارِ عالم نے اپنے پاک حبیب پر جب پہلی وحی کا نزول فرمایا تو کہا کہ”اقراء” ،پڑھیے اپنے رب کے نام سے کہ جس نے آپ کی تخلیق فرمائی، کائنات میں علم اور تعلیم وہ افضل ترین عمل ہیں کہ←  مزید پڑھیے

ہم کس گلی جارہے ہیں۔۔عمران علی

ارض ِوطن پاکستان محض ایک ملک نہیں ہے بلکہ اس خطے میں جغرافیائی اور نظریاتی اساس  کی بنیاد پر بے پناہ اہمیت کا حامل ہے، امریکہ اور سویت یونین کے درمیان طویل عرصے تک رہنے والی جنگ میں پاکستان نے←  مزید پڑھیے

بلدیاتی حکومتوں کی عدم موجودگی ایک بڑا امتحان ہے۔۔عمران علی

جمہوریت کی تعریف یوں کی جاتی ہے کہ ایسی حکومت جو عام لوگوں کے لیے ہو، عام لوگوں کی ہو اور عام لوگ ہی اس کا چناؤ کریں، لیکن بات اگر مقامی سطح کی ہو تو پھر مقامی حکومت یا←  مزید پڑھیے

متنازعہ شہریتی بِل , بھارت کا بدنما چہرہ۔۔عمران علی

برصغیر پاک و ہند کی تاریخ کے مطالعے اور تجزیے سے بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ، برطانوی سامراج نے کس طرح سے برصغیر کے بسنے والوں کو  تقسیم کرکے ان میں زبان، مذہب، نسل اور رنگ کی بنیاد پرایسے تضادات←  مزید پڑھیے

عدم برداشت کے منفی رویوں کی حوصلہ شکنی اور قوم کی تعمیر نوء۔۔عمران علی

انسان کو پروردگار عالم نے اشرف المخلوقات کا درجہ عطاء فرمایا، اسے احسن تقویم پر پیدا کیا، انسان کو علم سے آراستہ فرمایا، اسے عقل، فہم و فراست اور ادراک سے مالا مال کردیا، مگر انسان بہت ناشکرا اور کم←  مزید پڑھیے

ٹریفک قوانین کی پاسداری عوام کی ذمہ داری۔۔عمران علی

دنیا میں ایجادات کا سلسلہ اپنے عروج پر ہے، حضرت انسان نے چاند تاروں پر ایسی کمند ڈالی کہ افلاک کے رازوں کو حاصل کر لیا، اقوام ِ عالم میں ترقی جس قدر برق رفتاری سے ہورہی ہے اس کی←  مزید پڑھیے

بچے محفوظ مستقبل محفوظ۔۔عمران علی

انسانی فطرت کا تقاضا ہے کہ وہ اپنے ارد گر بسنے والے لوگوں کے ساتھ تعلقات استوار کیے بغیر رہنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا، اسی لیے معاشرے وجود میں آئے، جہاں لوگ ایک ساتھ نہ صرف قیام پذیر←  مزید پڑھیے

ماحول میں زہر بکھیرتی کوئلےکی غیر قانونی بھٹیاں۔۔۔عمران علی

“کوئلے کی غیرقانونی ماحول میں زہر بکھیرتی بھٹیاں” انسان کے بنیادی حقوق میں سے صحت مند ماحول جزو لازم ہے، کیونکہ اچھی اور پاک صاف آب و ہوا کسی بھی ملک میں بسنے والے باشندوں کو نہ صرف محفوظ زندگی←  مزید پڑھیے

سوشل میڈیا کے بیجا استعمال نے میدان ویران اور ہسپتال آباد کر دیے۔۔۔عمران علی

وقت کی برق رفتاری اور بدلتے کے تقاضوں کے مطابق ٹیکنالوجی میں جس قدر انقلابی ایجادات رونما ہوئی ہیں، اس نے بلاشبہ ثابت کیا ہے کہ حضرت انسان پروردگار عالم کی واقعتاً احسن تقویم پر پیدا کردہ اعلیٰ اور اشرف←  مزید پڑھیے

لوگوں کی فلاح کا ادارہ اپنی فلاح کا متلاشی ہے۔۔۔عمران علی

آئین پاکستان نے صوبائی خود مختاری کو سب سے اوّلین حیثیت دی ہے، اور اسی کے پیشِ نظر آئین میں اٹھارہویں ترمیم کی بدولت صوبوں کو خودمختاری دی گئی، اس کا اصل مقصد یہ تھا کہ صوبے اپنے تمام تر←  مزید پڑھیے

محکمہ پولیس میں جنگی بنیادوں پر اصلاحات ناگزیر ہیں ۔۔۔عمران علی

معاشرہ ،طرز ِزندگی پر مکمل طور پر اثر انداز ہوتا ہے، انسان معاشرے کی بنیادی اکائی ہے، ہم بحیثیت انسان ایک دوسرے سے باہم مربوط ہیں، ہماری ضروریات ایک دوسرے پر منحصر ہیں، اور ایسے میں یہ ممکن ہی نہیں←  مزید پڑھیے

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ایک مثالی اور باوقار ادارہ۔۔۔عمران علی

برصغیر کی تقسیم نے ارض پاکستان کی صورت میں ایک ایسی لازوال ریاست کو جنم دیا جو کہ نہ صرف پاکستان میں بسنے والوں کے لیے ایک نعمت تھی بلکہ پورے عالم اسلام کے لیے ایک امید کی کرن بن←  مزید پڑھیے

جنوبی پنجاب مسیحائی کا منتظر ہے۔۔۔عمران علی

پاکستان میں طبقاتی نظام روز اول سے ہی عام آدمی کے لیے مسلسل استحصال کا باعث بنا رہا ہے ، برصغیر انگریز کے سامراج سے تو آزاد ہوگیا مگر یہ خطہ مغربی آقاؤں سے نجات کے بعد مقامی وڈیروں، آقاؤں←  مزید پڑھیے

خواتین کے لئے الگ اور محفوظ سواری ،دی پنک ٹرانسپورٹ۔۔۔عمران علی

انسان معاشرے کی بنیادی اکائی ہے، ہم سب معاشرے میں بسنے والے ایک دوسرے سے باہم مربوط ہیں، ہم ایک دوسرے سے میل جول، تعلقات اور معاملات کے بغیر جینے کا تصور بھی نہیں کر سکتے ہیں، انسانوں کے باہمی←  مزید پڑھیے

اساتذہ کو عزت دیجیے۔۔۔عمران علی

علم انسان کو درس آدمیت سے روشناس کروا کر اسے اچھے اور بُرے کی تمیز سکھاتا ہے، ،انسان کو معاشرے میں جینے، زندگی گزارنے کے قواعد و ضوابط سے آشنا کرتا ہے، علم کو اسی لیے تو روشنی کہا جاتا←  مزید پڑھیے

اقوام متحدہ میں مقدمہ کشمیر اور کپتان کا تدبر۔۔۔عمران علی

سیاست بہت مشکل اور دشوار گزار راستہ ہے، جنوبی ایشیاء کے علاقے عمومی طور پر اس کے بارے میں تصور کیا جاتا ہے کہ سیاست میں قسمت آزمائی کرنے کے لیے خاندانی سیاست کے ساتھ ساتھ مالی طور پر مستحکم←  مزید پڑھیے

بیٹی اور بہنوں کو حق دو۔۔۔عمران علی

انسان کو دنیاوی، معاشرتی علم کی روء سے، “معاشرتی جانور” کہا جاتا ہے، “Man is a Social Animal”۔۔مگر پھر بھی انسان سے توقعات انسانی اقدار کے حساب سے ہی وابستہ ہوتی ہیں۔ انسان کی جبلت ہے کہ یہ اپنے ارد←  مزید پڑھیے

بچوں کے حقوق اور ہم سب۔۔۔عمران علی

بچے قوم کا مستقبل اور حقیقی سرمایہ ہوتے ہیں،اقوام عالم نے بچوں کے حقوق کی فراہمی کے حوالے سے بہت بڑے اور موثر اقدامات کیے ہیں لیکن دوسری جانب اگر ہم اپنا تجزیہ کریں اور اپنا موازنہ مہذب اقوام سے←  مزید پڑھیے

واقعہ کربلا،اسلام اور انسانیت کی بقاء کے لیےا ہل بیت اطہار کی عظیم قربانی۔۔۔عمران علی

” اسلام کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ رہتی دنیا تک واحد ایسا آفاقی مذہب ہے کہ جس کے پاس اس کے پیروکاروں کے لیے تا ابد قرآن مجید کی صورت میں نسخہ ہدایت موجود ہے، جو کہ زندگی←  مزید پڑھیے