محمد ہاشم خان کی تحاریر
محمد ہاشم خان
لوح جہاں پہ حرف مکرر نہیں ہوں میں (مصنف افسانہ نگار و ناقد کے علاوہ روزنامہ ’ہم آپ‘ ممبئی کی ادارتی ٹیم کا سربراہ ہے) http://www.humaapdaily.com/

سفرنامہ دہلی /کئی شب سے ہمارے خواب میں بت خانہ آتا ہے(4)-محمد ہاشم خان

اب میں شہرہ آفاق دانش گاہ جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے باب نمبر 7 پر کھڑا تھا۔ چار سو خاک اڑ رہی تھی۔تجسس اور اشتیاق میں چاروں طرف ایک اچٹتی ہوئی نگاہ دوڑائی، یہ جاننے کے لیے کہ اس دوران←  مزید پڑھیے

سفرنامہ دہلی /ہم اہل صفا مردود حرم  (3)-محمد ہاشم خان

اب ہم اہل صفا اور مردود حرم رام لیلا میدان میں رفوگرانِ شرع، خواجگانِ دین اور فروشگان ضمیر کی بارگاہ میں حاضری دینے جا رہے تھے اور عابد رفیق ہمارا خضرِ راہ تھا۔ عابد غالبؔ کے خضر کے برعکس زندہ←  مزید پڑھیے

بات کرنے کا سلیقہ نہیں نادانوں کو /محمد ہاشم خان

یہ ہم کہاں آ گئے ہیں؟ یہ کس معاشرے میں زیست کرتے ہیں؟ یہ کون لوگ ہیں جو بات بات پر اپنی گھٹن اور فرسٹریشن کا اظہار کرتے ہیں؟ یہ کون لوگ ہیں جنہیں بات کرنے کا سلیقہ نہیں، اختلاف←  مزید پڑھیے

سفرنامہ دہلی (2)- محمد ہاشم خان

اس کی بستی بھی نہیں کوئی پکارا بھی نہیں  شام کے سرمگیں سوراخ سے چھن کر آنے والی شفق درون ذات کو روشن کر رہی تھی۔ قبل اس کے کہ یہ شفق آتش افروز ہوتی ہم ملال کے ملگجے میں←  مزید پڑھیے

سفرنامہ دہلی (1)- محمد ہاشم خان

کس کا دل ہوں کہ دو عالم سے لگایا ہے مجھے ۲۳ سال بعد اوراقِ مصور کو دیکھنے کا اتفاق ہوا۔ وا حسرتا! اتنا بڑا عرصہ کہ نسل نو آفریدہ جوان ہو جائے۔ جہانِ گزران کے یہ ماہ و سال←  مزید پڑھیے

یہ ہیں تو ابھی راہ میں ہیں سنگ گراں اور محمد ہاشم خان

گردش لیل و نہار وہی ہے جو تھی، زیر سماوات کوئی چیز اپنے محور سے نہیں ہٹی ہے؛ نہ تو کہکشائیں اپنے مدار سے باہر نکلی ہیں اور نہ ہی سورج سوا نیزے پر آیا ہے، سمندر نے بھی ابھی←  مزید پڑھیے

یہ محبت ہے کیا کِیا جائے؟-’فردوس سخن‘ پر کچھ باتیں/ محمد ہاشم خان

اس وقت میرے سامنے نوجوان شاعر عزیزم کاشف شکیل کا مجموعہ کلام ہے جسے میں اس کی طباعت اور ضخامت کے لحاظ سے مذاقاً QR کوڈ کہتا ہوں۔ پس محبت سے ملفوف یہ ’کیو آر کوڈ‘ میرے سامنے ہے، عبارت←  مزید پڑھیے

ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم/ محمد ہاشم خان

خاکسار کی طرف سے منعقدہ دعوت میں شریک ہونے کے لیے تمام دوست احباب کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔سب سے پہلے تو میں اس بات کے لیے معذرت خواہ ہوں کہ راقم کی دعوت پر لبیک کہنے والے معزز←  مزید پڑھیے

ہم سہل طلب کون سے فرہاد تھے لیکن/محمد ہاشم خان

افسانہ نگار اور شاعر محمد جاوید انور کی شخصیت کا اجمالی جائزہ  کسی شخصیت پر بالخصوص اگر وہ زندہ ہو تو قلم اٹھانا اور بھی مشکل کام ہے اور اگر وہ کسی طرح آپ کے محسنین میں بھی شامل ہو←  مزید پڑھیے

دامن کو ذرا دیکھ ذرا بند قبا دیکھ/محمد ہاشم خان

سوال یہ ہے کہ سعودی حکومت ایسا کون سا غلط کام کرتی ہے جو آپ نہیں کرتے؟ بات صحیح اور غلط کی نہیں ہے؛ بات یہ ہے کہ وہ خوش حال ہیں اور ہم مفلوک الحال ہیں۔ ہمیں ان کی←  مزید پڑھیے

فرض کریں کہ آپ فلسطین ہیں/محمد ہاشم خان

فرض کیجئے، جی ہاں ایک صورت حال فرض کر لیجئے کہ فی الحال اس کے علاوہ آپ کچھ اور نہیں کر سکتے، سو فرض کیجئے کہ زمستان کی کوئی یخ بستہ صبح ہے، خورشیدِ جہاں تاب کی کرن جسم کے←  مزید پڑھیے

شہزادہ جمشید اور فلسطین کی یرغمالی حیثیت/محمد ہاشم خان

تاریخ سائڈ مِرر یا ریئر ویو مرر (گاڑی کے پیچھے کا منظر دکھانے والا آئینہ)ہے جس کے بغیر گاڑی چلائیں گے تو ایکسیڈنٹ کا خطرہ برقرار رہے گا۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا سفر بہ آسانی، خیر و←  مزید پڑھیے

یہ کیسا احتساب ہے جو ہمیں بے چین نہیں کرتا/محمد ہاشم خان

بات کسی فرد، کسی مخصوص فرد یا افراد کی نہیں ہے، بات کسی مذہب، مسلک اور جماعت و جمعیت کی بھی نہیں ہے۔ بات نیک و بد کی بھی نہیں ہے اور نہ ہی عابد و فاسد، ظالم و مظلوم←  مزید پڑھیے

مولانا آزاد رحمۃ اللّٰہ علیہ کو خراج عقیدت/محمد ہاشم خان

خاکسار اب تک کی زندگی میں صرف تین محیر العقول عظیم ہستیوں علامہ ابن تیمیہؒ، مرزا اسداللہ خان غالبؔ دہلویؒ اور محی الدین ابوالکلام آزادؒ سے ’متاثر‘ ہوا ہے(پیغمبرانہ نفوس و اصحاب رسولؐ اس سے مستثنیٰ ہیں، نیز دیگر تاریخ←  مزید پڑھیے

میں لبرل نہیں ایک نارمل مسلمان ہوں ۔۔محمد ہاشم خان

اس کالم کو میں نے جو عنوان دیا ہے ابھی اس پر گفتگو نہیں کروں گا۔ فی الحال تو ان اسباب و عوامل پر کچھ اجمالی روشنی ڈالنے کی کوشش کروں گا جو اس عنوان اور اس کالم کا محرک←  مزید پڑھیے

ڈیئر پرائم منسٹر!آپ بولتے کیوں نہیں؟ بول کہ لب آزاد ہیں تیرے/ محمد ہاشم خان

ڈیئر پرائم منسٹر: اس وقت ملک و قوم دونوں کو آپ کی شعلہ فشانی کی ضرورت ہے،میں نے تو اپنے طور پر آپ کے حاسدین و معاندین کو مطمئن کرنے کی بہت کوشش کی ہے لیکن وہ کوتاہ مغز بدبخت←  مزید پڑھیے

اپنے بس کی بات ہی کیا ہے ہم سے کیا منواؤگے۔محمد ہاشم خان

شٹ اپ مسٹرکمل ہاسن! تم جھوٹ بولتے ہو ،فی الحال تو سپریم کورٹ کے پے در پےفیصلوں نے ہمیں اتنا عاجز کردیا ہے کہ ہم قانون اپنے ہاتھ میں نہیں لے سکتے لہٰذا صرف اس خواہش کا اظہار کرسکتے ہیں←  مزید پڑھیے

یہاں تو معرکہ ہوگا،مقابلہ کیسا۔محمد ہاشم خان

بابری مسجد رام جنم بھومی تنازع کے حوالے سے گزشتہ کئی دنوں سےمسلسل اس قسم کے گمراہ کن بیانات سننے کا اتفاق ہوا کہ نہ صرف طبیعت مکدر ہوگئی بلکہ یہ گمان بھی یقین میں تبدیل ہوتا نظرآیا کہ کچھ←  مزید پڑھیے

میں کیا کروں مرے زخمِ یقیں نہیں جاتے..محمد ہاشم خان

فرض کیجئے کہ زمستان کی ایک برفیلی صبح آپ کھڑکیوں پرآتے ہیں، خورشید جہان تازہ کی کرن جسم کے اندر اتارنا چاہتے ہیں، کھڑکی کے پردے سرکاتے ہیں اور انگڑائی لے کر رات کی وحشت اور جسم کی تھکن کو←  مزید پڑھیے

کشمیر: گھر میں تھا کیا کہ ترا غم اسے غارت کرتا

(( کشمیر میں جاری دو عشروں کی جنگجوئیت پرصاحب طرز ادیب اور ناقد محمد ہاشم خان کی خصوصی تحریر جو نہ صرف زمینی حالات کے مشاہداتی تجزیئے پر مبنی ہے بلکہ ہمارے’ اجتماعی ضمیر‘ پر ایک زوردار طمانچہ بھی ہے۔))←  مزید پڑھیے