فہیم عامِر کی تحاریر
فہیم عامِر
ایک عرصے سے صحافت سے منسلک ہیں اردو اور انگریزی زبانوں میں کالم نگاری کرتے ہیں۔ بقیہ تعارف تو ہماری تحریریں ہی ہیں، جِن میں سے کچھ ہماری فیس بُک پر موجود ہیں۔

ریاستی جبر طلبہ کو ان کے بنیادی جمہوری حقوق کے حصول سے نہیں روک سکتا۔ میاں دانیال احمد

(پشاور)پشاور پریس کلب میں آج مختلف طلبہ تنظیموں کے اتحاد ’متحدہ طلبہ محاذ‘ نے پریس کانفرنس منعقد کی، جِس میں نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن، پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن، اسلامی جمیعت طلبہ اور دیگر طلبہ تنظیموں کے رہنماؤں نے خِطاب کیا۔ صحافیوں سے←  مزید پڑھیے

نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن ۔ پاکستان کے زیرِ اہتمام اوکاڑہ میں اسٹدی سرکل کا انعقاد

۲۲ جون ۲۰۱۸ کو نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن ۔ پاکستان کے زیرِ اہتمام نیشنل اسکول سسٹم رینالہ خورد، اوکاڑہ میں ضلعی اسٹڈی سرکل منعقد کیا گیا جِس کی صدارت این ایس ایف ۔ پاکستان ضلع اوکاڑہ کے ضلعی صدر پرویز سُلطانی←  مزید پڑھیے

پانچ دہائیاں پہلے ہی متنبہ کیا تھا کہ آزادی کی راہ آسان نہیں ۔ صابِر علی حیدر

مشعال خان شہید کی برسی ان کی رہائش گاہ پر منائی گئی، جِس میں این ایس ایف پاکستان کے سابِق صدر اور پی ڈی ایف پاکستان کے رہنما، صابِر علی حیدر نے خصوصی شرکت کی۔ اِجتماع کے دوران پی ڈی←  مزید پڑھیے

شمالی وزیرستان کے معروف شاعر مرسلین شاہ میر اغوا کاروں کے تشدد سے شدید زخمی

پختون تحفظ تحریک کے  روحِ رواں محسن داور کے مطابق، شمالی وزیرستان کے معروف شاعر اور پختون تحفظ موومنٹ کے سرگرم کارکن مرسلین شاہ میر کو 16 اپریل کی شب ان کے گھر تھرنول سے اٹھا لیا گیا اور اگلی←  مزید پڑھیے

پی ٹی ایم لاہور جلسہ کی تیاری…فہیم عامر

پی ٹی ایم لاہور جلسہ کی تیاری کے سلسلے میں پی ٹی ایم، این ایس ایف پاکستان اور پی ڈی ایف کا ناصر باغ میں اجلاس ۲۲ اپریل بروز اتور موچی گیٹ میں پشتون تحفظ موومنٹ کے متوقع جلسے کی←  مزید پڑھیے

کامریڈ یونس اقبال کو کل احاطہء عدالت سے اغوا کر لیا گیا

(رپورٹ عامر فہیم ) کامریڈ یونس اقبال کو کل مورخہ 12 اپریل کو احاطہء عدالت سے اغوا کر لیا گیا، یونس اقبال انجمنِ مزارعین پنجاب کے رہنما تھے اور ریاست سے اپنی زمینوں کی بازیابی کی جدوجہد کر رہے تھے.←  مزید پڑھیے

یکم جنوری ۲۰۱۸ کو شروع ہونے والی ’طلبہ یونین بحالی تحریک‘ جنوبی پنجاب میں بھی زور پکڑ گئی

یکم جنوری ۲۰۱۸ کو شروع ہونے والی ’طلبہ یونین بحالی تحریک‘ جنوبی پنجاب میں بھی زور پکڑ گئی 6 اپریل ۲۰۱۸ کو طلبہ یونین بحالی تحریک کے حوالے سے بہاولنگر کی تحصیل ڈونگہ بونگہ میں این ایس ایف پاکستان کا←  مزید پڑھیے

حسن ناصر باغی تھا۔۔فہیم عامر

“باغی ہیں، باغی ہیں، ہم سب باغی ہیں حسن ناصر باغی تھا، ہم بھی باغی ہیں” ١٣ نومبر پاکستان کی انقلابی جدوجہد کے لئے ایک اہم دن ہے. ١٣ نومبر ١٩٦٠ میں، ایوب خانی آمریت کے خلاف مسلح جدوجہد کرنے←  مزید پڑھیے

وردی، پگڑی اور واسکٹ کی کرپشن

اگر وہ وڈیو کلپ جعلی نہیں تو حیرت ہے کہ حامِد میر صاحب کو گِلہ بھی ہوا تو خود اپنی برادری اور اپنے ہی چینل سے کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے کی گئی شجر کاری کرپشن کا تو←  مزید پڑھیے

افسوس کہ فساد کا رد نہ ہو سکا۔۔ فہیم عامر

پیارے دوست آصِف سٹیفن، اُمیدِ کامِل ہے کہ تم قطعی خیریت سے نہیں ہو گے۔ اور ہو بھی کیوں کہ تُم قید خانوں کی صرصر میں جل جل کے انجُم نُما ہونے والے، آنے والے دِنوں کے سفیر تو ہو←  مزید پڑھیے

پیارے خدا وند،بندہ بن جا

جون ایلیاء جب بھی کبھی امروہہ کا تذکرہ کرتے تو آبدیدہ ہو جایا کرتے تھے اور اس عہد کو ہمیشہ ’غیر منقسم ہندوستان کا عہد کہتے تھے۔ اس رات بھی ہم تلخی ء مئے میں تلخیء دل گھولے رات گئے←  مزید پڑھیے

بائیں بازو کی طلبہ تنظیموں کا انجام ۔۔ ایک اعتراف اور حسابِ دوستاں

ہم نہیں جانتے کہ فیض احمد فیض نے کیونکر بہار کے تناظر میں کہہ دیا کہ ’کھُل گئے ہیں نئے سِرے سے حِساب سارے‘ کہ ہمارے تو تمام مخفی حساباتِ دوستاں ایک خبر سے کھُلے کہ پھِر سے چند دوستوں←  مزید پڑھیے