آصف محمود کی تحاریر
آصف محمود
حق کی تلاش میں سرگرداں صحافی

بلوچستان عمران خان کی راہ دیکھ رہا ہے۔۔۔۔آصف محمود

بلوچستان میں سیلاب نے تباہی مچا دی لیکن ہماری صحافت اور سیاست اس المیے سے لاتعلق ہیں۔پارلیمان ، جسے عوامی نمائندگی کا دعوی ہے، پوری تندہی سے مچھر چھان رہی ہے۔ کچھ آگ بگولہ ہیں کہ بلاول نے عمران خان←  مزید پڑھیے

وردی بدلنے سے کیا ہوگا۔۔۔آصف محمود

پنجاب پولیس کی وردی ایک بار پھر تبدیل کر دی گئی ہے۔عثمان بزدار صاحب کا ایک عدد ارشاد مبارکہ بھی خبر کے ساتھ طلوع ہوا ہے ۔ فرماتے ہیں : وردی تبدیل ہونے سے پولیس کا سافٹ امیج اجاگر ہو←  مزید پڑھیے

جہادی تنظیمیں۔۔پاکستان اور کیا کرے؟۔۔۔۔۔آصف محمود

بھارتی سورما جہاز تباہ کروا کے چائے کا کپ پی کر واپس پدھارے ہیں تو اب کچھ مقامی سورما میدان میں آ گئے ہیں ۔ واردات وہی ہے لیکن طریقہ واردات بڑا دردمندانہ ہے ۔ یہ بظاہر بڑے دردِ دل←  مزید پڑھیے

کیا بھارتی پائلٹ کی رہائی ایک درست فیصلہ ہے؟۔۔۔آصف محمود

کیا بھارتی پائلٹ کی رہائی ایک درست فیصلہ ہے؟ چند پہلو میں آپ کے سامنے رکھ دیتا ہوں، فیصلہ آپ خودکر لیجیے۔ سب سے پہلے تو یہ دیکھنا ہو گا کہ جنگ کیا ہوتی ہے؟ جنگ محض میدان عمل میں←  مزید پڑھیے

پاکستان کو اب کیا کرنا چاہیے؟۔۔۔۔ آصف محمود

اللہ کا شکر ہے ، پاکستان سرخرو ہوا ۔ کل کا دن اعصاب شکن تھا ، آج کی صبح مگر اللہ کا انعام بن کر طلوع ہوئی ہے ۔ حساب چکا دیا گیا ہے اور پوری جمع تفریق کے ساتھ←  مزید پڑھیے

خود غرض بیانیہ۔۔۔۔آصف محمود

احباب کہتے ہیں : بیانیہ صرف نواز شریف کے پاس ہے ۔ درست کہتے ہوں گے ۔ عرض صرف اتنی ہے کہ یہ بیانیہ ہے تو بڑا ہی خود غرض اور نا معتبر بیانیہ ہے۔ نواز شریف گرفتار ہو کر←  مزید پڑھیے

ولی عہد کا دورہ پاکستان ۔۔ چین اور ایران کیا سوچ رہے ہیں؟۔۔۔۔آصف محمود

ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ ایران اور چین کیا سوچ رہے ہیں ۔ یہ محض ایک سوال نہیں ، یہ ایک پوری فکری واردات ہے جو پاکستان پر←  مزید پڑھیے

افغانستان ۔۔۔۔۔ امریکہ نے کیا حاصل کیا؟ آصف محمود

کیا آپ کو معلوم ہے افغانستان کی جنگ میں امریکہ کے اخراجات کا حجم کیا ہے ؟ سی این ین کے مطابق 2 ٹریلین ڈالر ۔ یعنی بیس ہزار کروڑ ڈالر ۔ ایک ٹریلین میں ایک ہزار بلین ہوتے ہیں←  مزید پڑھیے

علیم خان گرفتار اور مستعفی ۔ ۔۔ یہی تبدیلی ہے /آصف محمود

علیم خان کو نیب نے گرفتار کر لیا اور گرفتاری کے ساتھ ہی علیم خان نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ۔ تبدیلی اور کسے کہتے ہیں؟ اسی کا نام تبدیلی ہے ۔ تبدیلی کا یہ سفر بھلے اب←  مزید پڑھیے

کیا حکومت خطرے میں ہے؟ ۔۔۔۔۔آصف محمود

سوال یہ ہے : کیا حکومت خطرے میں ہے؟ اور جواب ہے : جی ہاں حکومت خطرے میں ہے۔ لیکن یہ خطرہ لرزتی معیشت سے ہے نہ پارلیمان کے اندر اپوزیشن کے ممکنہ اتحاد سے، اس حکومت کو خطرہ اس←  مزید پڑھیے

سانحہ مشرقی پاکستان ۔۔۔ معاشی استحصال ، کتنی حقیقت کتنا فسانہ؟۔۔۔۔۔۔ آصف محمود

مشرقی پاکستان کے معاشی استحصال کی بہت بات کی جاتی ہے اور شیخ مجیب الرحمن کا یہ فقرہ قول فیصل بنا کر پیش کیا جاتا ہے کہ ’’ مجھے اسلام آباد کی سڑکوں سے پٹ سن کی بو آ تی←  مزید پڑھیے

سانحہ مشرقی پاکستان…چند بنیادی باتیں۔۔۔۔آصف محمود

سانحہ مشرقی پاکستان کے بعد ایک اور حادثہ بھی ہوا، بس ہم اس کا احساس نہیں کر پا رہے۔یہ حادثہ کیا ہے؟ یہ وہ بیانیہ ہے جومشرقی پاکستان کے حوالے سے ہمارے ہاں رائج ہو چکا ہے ۔ اس بیانیے←  مزید پڑھیے

مولانا طارق جمیل اور عمران خان ۔۔۔۔۔آصف محمود

عمران خان کے ساتھ مولانا طارق جمیل کے تعلق کی نوعیت کیا ہونی چاہیے ؟ آپ چاہیں تو اسے یوں پڑھ لیں کہ ایک حکمران کے ساتھ ایک داعی کا رویہ کیسا ہونا چاہیے؟ ہمارے ہاں علماء اب محض دعوت←  مزید پڑھیے

بی بی سی اور کیا کرتی؟۔۔۔۔۔آصف محمود

لوگ حیران ہیں بی بی سی نے اسد عمر کے انٹرویو کا وہ حصہ کیوں حذف کر دیا جس میں کلبھوشن یادیو کا ذکر تھا اور میں لوگوں کی سادگی پر حیران ہوں۔سوال یہ ہے بی بی سی اس حصے←  مزید پڑھیے

انڈے ، مرغیاں ، کٹے اور ہمارا احساس کمتری ۔۔۔۔۔آصف محمود

عمران خان نے اپنی تقریر میں انڈوں ، مرغیوں اور کٹوں کا ذکر کیا کر دیا ، احباب بد مزہ ہو گئے ۔ طنز اور تضحیک کے دیوان لکھے جا رہے ہیں ۔ معلوم نہیں یہ روایتی احساس کمتری کا←  مزید پڑھیے

افغانستان اور نیا پاکستان ۔۔۔۔آصف محمود

ایس پی طاہر داوڑ کی شہادت ایک انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے اسے افتخار درانی اور شہر یار آفریدی جیسے صاحبان پر نہیں چھوڑا جا سکتا ۔ اہل اقتدار میں اگر کوئی صاحب مطالعہ اور معاملہ فہم آدمی موجود ہے تو←  مزید پڑھیے

فلسطین ، اسرائیل اور ہم ۔۔۔۔۔ حل کیا ہے؟/آصف محمود

اسرائیلی تسلط سے نبٹنے کے تین ممکنہ راستے تھے : جنگ ، انتفاضہ اور سفارتی دباؤ ۔ یہ تین راستے استعمال کیے جا چکے ۔ سوال یہ ہے کہ مسلم دنیا کو اب کیا کرنا چاہیے ؟ کیا ہمیں اپنے←  مزید پڑھیے

قانون ، اخلاقیات اور وکالت۔۔۔۔آصف محمود

کیا آپ کو یاد ہے کبھی کسی بڑے وکیل نے کسی مجبور اور غریب آدمی کا کیس بھی لڑا ہو ؟ کیا قانون دان ہونے کا مطلب صرف یہ ہے کہ جو آپ کو زیادہ فیس تھما دے آپ اس←  مزید پڑھیے

کوئی رجل رشید بھی ہے؟۔۔۔۔آصف محمود

ہر سوار شمشیر بکف اور ہر پیادہ قہر مجسم ۔ اللہ کے بندو تمہارے قبیلے میں کوئی حلیم الطبع اور معاملہ فہم بھی ہے یا سبھی جنگجو ہیںاور ہتھیار بند؟ اقتدار کے ایوان میدان ِ کارزار نہیں ہوتے جہاں آپ←  مزید پڑھیے

کیا یہ صحافت ہے؟۔۔۔آصف محمود

صحافت کا یہ بانکپن ، اللہ میری توبہ۔ اب میر انیس ہی آئیں تو اس کا مرثیہ کہیں۔ ٹی وی سکرین پر ایک صاحب بریکنگ نیوز دینے پر تلے بیٹھے تھے۔ چہرے پر فخر ، آنکھوں میں مسکراہٹ اور لہجے←  مزید پڑھیے