یمن جنگ کہیں ہر طرف نہ پھیل جائے: شیخ احمد

لبنان کے ایک مفتی کا کہنا ہے کہ ایسا نہ ہو کہ یمن جنگ کی آگ ہر طرف پھیل جائے۔

لبنان کے جعفری مفتی شیخ احمد قبلان نے یمن جنگ میں شدت کے خلاف خبردار کیا ہے کہ کہیں اس کے شعلے ہر طرف پھیل نہ جائیں۔

انھوں نے عرب حکومتوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ یمن میں جنگ کی آگ بجھانے کے لیے کوششیں کریں۔ اس میں اپنے دارالحکومتوں کو تباہ نہ ہونے دیں۔

لبنانی عالم دین نے کہا کہ عرب حکمران اچھی طرح جانتے ہیں کہ یمنیوں کو شکست نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ یمن کی جنگ حرام ہے۔ شیخ احمد کے مطابق یمن جنگ سے صرف اسرائیل اور امریکہ فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ یمن پر سعودی اتحاد کی جانب سے مسلسل حملے کیے جا رہے ہیں۔ ان حملوں میں صرف بے گناہ لوگ مارے جا رہے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

جمعے کے روز یمن کے شہر صعدہ پر سعودی اتحادی طیاروں کے حملوں میں 87 افراد ہلاک اور 266 زخمی ہو گئے تھے۔ ان حملوں میں بڑی تعداد میں چھوٹے بچے بھی مارے جا رہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply