• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • گلگت بلتستان، بلوچستان اور اندرون سندھ ترقی میں پیچھے رہ گئے، وزیر اعظم

گلگت بلتستان، بلوچستان اور اندرون سندھ ترقی میں پیچھے رہ گئے، وزیر اعظم

اسکردو: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان، بلوچستان اور اندرون سندھ ترقی میں پیچھے رہ گئے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اسکردو کے ایک روزہ دورے کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں غربت تیزی سے کم ہوئی ہے اور ملک میں امیر امیر سے امیر تر اور غریب مزید غریب ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بھی غربت زیادہ ہے لیکن گلگت بلتستان کے پہاڑی سلسلے دنیا کے خوبصورت ترین ہیں اس لیے سیاحت گلگت بلتستان کا اثاثہ بن سکتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جب تک غریب کو اوپر لے کر نہیں آتا ملک ترقی نہیں کر سکتا اور میری کوشش ہے پسماندہ علاقوں میں کام کریں۔ اسکردو ایئرپورٹ کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا درجہ دے دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوئٹزر لینڈ 70 ارب ڈالر کما سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں۔ سوئٹزرلینڈ گلگت بلتستان سے آدھا ہے اور گلگت بلتستان کے ٹورازم سے 30 سے 40 ارب ڈالر کمائے جا سکتے ہیں۔ اللہ نے اس ملک کو بے پناہ نعمتیں بخشی ہیں لیکن ہم نے اللہ کی دی ہوئی کسی نعمت کا فائدہ نہیں اٹھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی کمی ہو رہی ہے، فواد چوہدری

عمران خان نے کہا کہ این ایچ اے اور ایف ڈبلیو او کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ہم گلگت بلتستان کو آزاد کشمیر سے منسلک کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی گلگت بلتستان آئیں گے۔ دنیا کے امیر ترین ملکوں میں بھی یونیورسل ہیلتھ انشورنس نہیں ہوتی لیکن ہم پورے گلگت بلتستان میں ہر خاندان کو ہیلتھ انشورنس دیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ تباہی خیبر پختونخوا میں ہوئی اور یو این ڈی پی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں زیادہ تیزی سے غربت کم ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ بھی وقت آئے گا جب لوگ یہاں روزگار ڈھونڈنے آئیں گے اور ہم گلگت بلتستان میں مزید نئے ضلعے بنائیں گے۔ اس وقت پوری دنیا میں مہنگائی ہے۔ آٹا، گھی اور دالوں پر سبسڈی کے لیے احساس راشن کارڈ متعارف کرا دیا ہے اور ان پر 30 فیصد سبسڈی ملے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار 47 ارب روپے کے اسکالرشپس دی ہیں اور اس کو میرٹ پر دینے کے لیے میں خود مانیٹر کروں گا۔ کوئی بھی نوجوان جو پڑھنا چاہتا ہے وہ اپلائی کر سکتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply