ووٹ، آپ کا اولین حق ۔۔۔سنجے متھرانی

ہر شخص جموریت کے سائے تلے کھڑا ہے اور اس جموریت کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے اور یہ فرض تب بہتر طور پر ادا ہو گا جب ہمیں اپنے حقوق کی آگاہی ہو گی۔ شہریت جموریت کا ایک نازک حصہ ہے۔ چنانچہ ہر شہری کا اچھا اور بہترین ہونا سیاست کے لیے بےحد اہم ہے۔ یہاں یہ واضح کرنا بے حد ضروری ہے کہ ہم دو چیزوں پر انحصار کرتے ہیں۔ حقوق پر اور ذمہ داری کو نبھانا۔

حقوق پر انحصار کا مطلب یہ ہے کہ ہم جس معاشرے میں رہتے ہیں اس میں اپنے بچوں کو بہترین شہری کیسے بنایا جائے ۔ ان میں یہ شعور اجاگر کرنا اور انہیں  ان کے فرائض اورذ مہ داریوں سے آگاہ کرنا ہمارا فرض ہے۔ ایک عام شہری معاشرے کا حصہ ہے۔ اب معاشرہ چاہے چھوٹا ہو یا بڑا،امیر ہو یا غریب،مرد ہو یا عورت سب مل کر ایک دنیا کو جنم دیتےہیں اور اس دنیا کو برقرار رکھنا سب کی اولین زمہ داری ہے۔ اپنے بچوں کو ان کے حقوق اور فراعض سے آگاہ کریں تا کہ وہ آگے چل کر معاشرے میں ایک مثبت کردار ادا کریں اور وہ بھی ایک خاندان کا ایک ادارے کا ایک کھیل کا ایک جیت کا حصہ بن سکیں۔ ذمہ داری کا مطلب کوئی کام اچھے سے کرنا ہے. اور زمہ داری ایک دائرے میں رہ کر پوری کی جاسکتی ہے یا اپنے اندر ایک مثبت تبدیلی لانا ہر شہری کا فرض ہے اور اگر کسی کے کام میں کوئی بےجا رکاوٹ یا مداخلت کرتا ہے تو آپ کا فرض ہے کہ آپ اسے روکین۔.

مگر ہر کام قانون کے مطابق ہونا چاہئے . قانون جو ریاست بناتی ہے اس کے مطابق قانون کی پاسداری کرنا بھی ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ کچھ قوانین ریاست بناتی ہے اور کچھ معاشرہ بناتا ہے اور وہ اس معاشرے تک محدود ہوتے ہیں۔.

اپنے بچوں کو قوانین کے بارے میں بتائیں اگر کسی قانون کو توڑا جائے تو اس سے معاشرے میں کس طرح کی بدنظمی پیدا ہوگی یہ شعور بچوں میں ضروری ہے. قوانین شہریوں کے حقوق کو مضبوط کرنے کے لئے بنائے جاتے ہیں. حق ایک آزادی کے اظہار کی, جینے کی, مذہب کے مطابق زندگی گزارنے کی آزادی. معاشرے میں کچھ غلط ہونے پر آواز اٹھانا. سب سے بڑا حق ووٹ کا ہے اور اپنے بچوں میں صحیح چناؤ کرنے کا شعور بیدار کرنا ہمارا فرض ہے. تاکہ کرپشن اور بے ایمانی سے پاک معاشرہ جنم لے. اس کے علاوہ یہ شعور بھی اجاگر کرنا لازمی ہے کہ تمام مذاہب کا احترام کریں اور کسی کی توہین نہ کریں سب کو برابری کے حقوق حاصل ہیں.

ووٹ ڈالنا- اپنی سوچ کو ظاہر کرنے کا طریقہ اور کسی شخص واحد کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرنا ہے۔.

ہر شخص کو آزادی ہے کہ وہ اپنے حق کا استعمال کرکے ووٹ دے چاہے وہ عورت ہو یا مرد جو بھی قانونی طور پر پاکستان کا شہری ہے اسکو ووٹ کا حق حاصل ہے اور اس کا فرض ہے کہ ووٹ کے استعمال سے جمہوریت کو مضبوط کرے۔.

Advertisements
julia rana solicitors london

ووٹ کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اگر ہم اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں تو ہم کسی مثبت شخص کو چن کر اسمبلی میں پہنچا سکتے ہیں. ہم اپنے ووٹ سے معاشرے میں ایک مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں. جس سے جمہوریت کا نظام مظبوط ہوگا اور جمہوری نظام کی مضبوطی ہی پاکستان کی مضبوطی ہے اور مضبوط پاکستان ہی ہماری بقاء کے لئے ضروری ہے۔اپنے بچوں میں آگاہی اور شعور پیدا کر کے ان کو ایک فعال شہری بنایں تا کہ وہ اپنے ووٹ کا صحیع استعمال کر کہ اپنے اچھے شہری ہونے کا فرض با خوبی ادا کر سکیں اور ایک بہترین معاشرہ تشکیل پا سکے۔

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply