• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نیب اپنے اختیارات کا غلط استعمال کررہا ہے،چیف جسٹس پاکستان

نیب اپنے اختیارات کا غلط استعمال کررہا ہے،چیف جسٹس پاکستان

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ نیب اس وقت اختیارات کا غلط استعمال کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں نیب ملزم ندیم حمید شیخ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کی نیب درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

چیف جسٹس نے نیب پراسیکیوٹر سے سوال کیا کہ ملزم کے اکاؤنٹس میں کتنی رقم ہے جو منجمد کرنی ہے؟

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ 48 ہزار 674 روپے کے بینک اکاؤنٹ کا فریزنگ آرڈر درکار ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ یہ کیسا مذاق ہے؟

انہوں نے کہا کہ نیب کو ایک اختیار مل گیا جسے ہر جگہ استعمال کر رہا ہے، نیب صرف 48 ہزار روپے کے پیچھے پڑا ہے، 48 کروڑ ہوتے تو بات بھی تھی۔

جسٹس اطہر من اللّٰہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب فیئر نہیں ہے، نیب کو ایسی درخواست دائر نہیں کرنی چاہیے تھی۔

عدالت کے اظہار برہمی کے بعد نیب نے درخواست واپس لے لی۔

Advertisements
julia rana solicitors

سپریم کورٹ نے درخواست واپس لینے پر کیس نمٹا دیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply