• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نواز شریف ،مریم نواز،کیپٹن (ر)صفدرکا نام ای سی ایل میں ڈالنےکی سفارش

نواز شریف ،مریم نواز،کیپٹن (ر)صفدرکا نام ای سی ایل میں ڈالنےکی سفارش

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو(نیب )نے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر)صفدر کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل ) میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق،نیب کی جانب سے وزارت داخلہ کو 2الگ الگ خط لکھے گئے ہیں۔

ایک خط میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہےجبکہ دوسرے خط میں مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا کہا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق،نیب کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ تینوں ملزم کرپشن ریفرنسز میں ملوث ہیں اور ان کے خلاف مقدمات کا ٹرائل اختتام کے قریب ہے اور ملزموں کے بیرون ملک فرار ہونے کا خدشہ ہے۔

نیب نے خط میں سفارش کی ہے کہ اگر ملزم بیرون ملک چلے گئے تو واپس نہیں آئیں گے ،اس لئے ان کے نام ای سی ایل  میں ڈالے جائیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ نیب کی جانب سے شریف خاندان کے خلاف دائر ریفرنسز کی سماعت اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جاری ہے جبکہ گزشتہ روز سماعت کے دوران نوازشریف نے نیب ریفرنسز کی سماعت میں حاضری سے 2ہفتے کے استثنیٰ کی درخواست کی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply