مسلم لیگ ق کا صدر کون ؟ الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ

مسلم لیگ ق کے آئین میں ترمیم کرکے صدر کی مدت دو سال کرنے سے متعلق چودھری وجاہت کی درخواست الیکشن کمیشن نے مسترد کر دی۔

تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن نے فیصلے میں چودھری وجاہت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہےکہ چودھری وجاہت پارٹی آئین میں ترمیم نہیں کرسکتے تھے، الیکشن کمیشن کا چودھری شجاعت کے پارٹی صدر برقرار ہونے سے متعلق فیصلہ اس وقت موجود تھا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ پرانے فیصلے کے مطابق چوہدری شجاعت پارٹی سربراہ ہیں، چوہدری وجاہت کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

خیال رہے کہ 26 جنوری کو مسلم لیگ ق کے رہنما اور چوہدری وجاہت حسین نے پارٹی کے آئین میں ترمیم کی تھی جس کے تحت صدر کی مدت کو کم کرکے 2 سال کردیا گیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply