فوج الیکشن ڈیوٹی کیلئے دستیاب نہیں، وزارت دفاع

وزارت دفاع نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو آگاہ کیا ہے کہ ملکی حالات کے باعث اس وقت پاک فوج الیکشن ڈیوٹی کے لئے دستیاب نہیں۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری دفاع نے شرکت کی۔

اعلامیے کے مطابق ملک کے حالات، سرحدوں اور اندرون ملک فوج کی تعیناتی پر کمیشن کو بریفنگ دی گئی اور ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزارت دفاع نے بتایا کہ فوج کے بنیادی فرائض میں سرحدوں اور ملک کی حفاظت اولین ترجیح ہے، ملکی حالات کے باعث اس وقت پاک فوج الیکشن ڈیوٹی کیلئے دستیاب نہیں۔

حکام وزارت دفاع کا کہنا تھاکہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کا اثر فوج پر بھی ہے، موجودہ حالات کے پیشں نظر فیصلہ حکومت کرے گی، حکومت کا فیصلہ ہوگاکہ فوج کوبنیادی فرائض منصبی کی انجام دہی تک محدود رکھتی ہے یا فوج کو ثانوی فرائض یعنی الیکشن ڈیوٹی پرمامورکرتی ہے۔

وزارت دفاع کے مطابق الیکشن ڈیوٹی کی صورت میں فوج کوئیک رسپانس موڈ میں دسیتاب کی جاسکتی ہے، الیکشن میں اسٹیٹک موڈ میں ڈیوٹی سرانجام دینا ممکن نہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے 30 اپریل کو پولنگ ہوگی، اس کے علاوہ شیڈول کا بھی اعلان کردیا گیا ہے اور کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا رہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply