• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عید میلاد النبی رہتی دنیا تک مناتے رہیں گے۔مولانا مفتی سلطان احمد قادری

عید میلاد النبی رہتی دنیا تک مناتے رہیں گے۔مولانا مفتی سلطان احمد قادری

پائی خیل( نمائندہ خصوصی )ذکرمصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے رحمت خداوندی کانزول ہوتاہے جب تک دنیاقائم ہے ذکرمصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ترانے اورجشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی محبت کاپرچارجاری رہے گا12ربیع الاول آمدمصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم ،محسن انسانیت نے دنیامیں تشریف لاتے ہی بندوں کوانسانوں کی غلامی سے چھٹکارادلایاان خیالات کااظہارمولانامفتی سلطان احمدقادری نے 12ربیع الاول کے موقع پربہت بڑے جلوس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حافظ کریم اللہ چشتی نے کہاکہ حضورنبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی دنیامیں آمدسے جہالت کے اندھیرے اجالوں میں بدل گئے۔سرکارصلی اللہ علیہ والہ وسلم ہماری تعریف کے محتاج نہیں بلکہ ہم ان کی شفاعت کے محتاج ہیں۔حیات انسانی سنوارنے کے لئے عبادت خداکی،اطاعت مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ضروری ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سیرت پرعمل پیراہوکرہم دنیاوآخرت میں کامیابی وکامرانی حاصل کرسکتے ہیں اوریہی حالات کاتقاضاہے۔مولاناامیرعبداللہ خان عطاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صاحب قرآن کی سیرت ،قرآن کی صورت اسلام کاحُسن ہے۔حب رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہماراسرمایہ حیات ہے۔اس سے دُوری ہماری موت ہے۔قراءحضرات نے تلاوت،ثناءخوان مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے گلہائے عقیدت کے پھول نچھاورکیے۔اس جلوس میں قاری آصف عنایت اللہ چشتی،حافظ خالدرضاءبھوروی،حافظ غلام سرورنقشبندی،مولوی محمدحنیف قادری،مولوی امان اللہ قادری،حاجی شاہدجاویدخان،سینئرصحافی ڈاکٹراحمدنوازخان نیازی ودیگرعاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم آخرتک شریک رہے۔ میلادمصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کاجلوس مرکزی جامع مسجدورالیاں والی سٹی پائی خیل سے صبح ساڑھے بجے شروع ہوااورمسجدداﺅدخان سے ہوتاہوامحلہ سرمت خیل ،پہلوان خیل،طربازخیل، راجوخیل،فتح خان خیل سے ہوتاہوامیانوالی کالاباغ روڈاورریلوے اسٹیشن پائی خیل پرپہنچاجہاں پرتلاوت ،نعت اورخطابات ہوئے اس کے بعدجلوس وانڈھی سنارانوالی سے ہوتاہوا جامع مسجدشیرخیل المعروف شریںوالی سٹی پائی خیل پہنچا۔جہاں پرایک بہت بڑاسٹیج بنایاگیاتھا۔تلاوت،نعت رسو ل مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بعدخطابات اورسب سے زیادہ درودوسلام پڑھنے والے شرکائے محفل میں انعامات تقسیم ہوئے ۔اس موقع پرمہمان خصوصی نصیراحمدخان ڈی ٹی ایم پاکستان ریلوے لاہورڈویژن تھے ۔ جنہوں نے انعامات تقسیم کیے ۔حافظ محمد عثمان نے پچاس لاکھ مرتبہ ،محمدافضل خان نے چھ لاکھ اٹھانوے ہزارمرتبہ،مولوی امان اللہ قادری دولاکھ مرتبہ،ہیبت خان ایک لاکھ باون ہزارمرتبہ،محسن خان ایک لاکھ پندرہ ہزارمرتبہ،منورزمان ایک لاکھ بارہ ہزارمرتبہ،ثمران خان پچپن ہزارمرتبہ،شہزادرضانے اکتالیس ہزارمرتبہ درودوسلام پڑھ کرثواب ملق کرکے انعام وصول کیے ۔سب آخرمیں صلوٰة وسلام پڑھاگیااورلنگرمیلادتقسیم کیاگیا۔جلوس میں ٹرک،کوچز،کاریں ،اونٹ ریڑیاں گھوڑاریڑیاں،لوڈر، موٹرسائیکل اورشرکائے جلوس پیدل سفرکرتے رہے ۔گھڑسواروں نے شرکت کرکے جلوس کوچارچاندلگادیے ۔پائی خیل پولیس کاعملہ کسی بھی ناخوشگوارحالات کوکنڑول کرنے کے لئے جلوس کے ساتھ ساتھ رہے جلوس میںشرکاءنعرے ،آقاصلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ذات پردروداورنعتیں پڑھتے رہے ۔جلوس کے اختتام پرملت اسلامیہ ،عالم اسلام ،ملک وقوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply