• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ضابطہ اخلاق خلاف ورزی،عمران خان اور خاقان عباسی کو نوٹس جاری

ضابطہ اخلاق خلاف ورزی،عمران خان اور خاقان عباسی کو نوٹس جاری

انتخابی ضابطہ اخلاق کی ورزی پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو نوٹس جاری کردیا گیا۔  اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے اشتہاری مہم میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان اور شاہد خاقان عباسی سمیت 13 امیدواروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔ دیگر امیدواروں میں اسد عمر، شکیل انجم، ڈاکٹر طارق فضل چودھری، میاں اسلم، زبیر فاروق، چودھری رضوان سیفی، راجہ خرم نواز، افضل کھوکھر، راجہ عمران اشرف، ڈاکٹر محمد امجد چودھری اور سید سبت الحسن شاہ شامل ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے ان افراد کو 24 گھنٹے کے اندر خلاف قانون اشتہارات ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر 24 گھنٹے میں اشتہارات نہ ہٹائے گئے تو قانونی کارروائی کیلئے کیس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا جائے گا۔  الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق پر عملدر آمد کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی مانیٹرنگ آفیسرز تعینات کیے ہیں جو قانون کی خلاف ورزی کی فوری رپورٹس جاری کرتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply