• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • صدر، ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کیخلاف آج بھی کارروائی کی جائے گی

صدر، ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کیخلاف آج بھی کارروائی کی جائے گی

کراچی: سپریم کورٹ کے احکامات پر شہر بھر میں تجاوزات کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ صدر، ایمپریس مارکیٹ میں آج بھی کارروائی کی جائے گیتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھی کراچی کے علاقے صدر میں دو مقامات پر تجاوزات کیخلاف آپریشن میں محکمہ انسداد تجاوزات حرکت میں آیا اور درجنوں غیرقانونی پتھارے، ٹھیلے، دکانیں اور چھجے گرادیے گئے۔محکمہ انسداد تجاوزات نے ایک ہفتہ قبل نوٹس دیا اور دیوہیکل مشینری نے ایک منٹ کی بھی مہلت بھی نہ دی۔ پاسپورٹ آفس اور پارکنگ پلازہ کے سامنے شہاب الدین مارکیٹ میں لگے درجنوں پتھارے، ٹھیلے، غیر قانونی دیواریں اور چھجے سب ڈھا دئے گئے۔اندھی مشینری نے ایک شخص کی قانونی دکان بھی گرادی، بھاری مشینری اور بھاری نفری دیکھ کر پتھارے دار مشتعل ہوگئے۔میونسپل کمشنر کہتے ہیں تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں، انتظامیہ کے مطابق شہاب الدین مارکیٹ میں تجاوزات کے صفائے کے بعد اگلے مرحلے میں ایمپریس مارکیٹ میں لگے پتھاروں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply