• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شہباز شریف آج پرنس چارلس کی تا ج پوشی کی تقریب کیلئے برطانیہ روانہ ہونگے

شہباز شریف آج پرنس چارلس کی تا ج پوشی کی تقریب کیلئے برطانیہ روانہ ہونگے

وزیر اعظم شہباز شریف شاہ چارلس سوم کی تاجپوشی کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی آج برطانیہ کیلئے روانہ ہوں گے جہاں وہ مسلم لیگ ن کے قائد  نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق شاہ چارلس سوم کی تاجپوشی کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف آج برطانیہ روانہ ہونگے۔ شہباز شریف نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات کی جڑیں مشترکہ تاریخ اور کثیر جہتی رشتوں میں پیوست ہیں جو کئی دہائیوں کے دوران مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

 

وزیر اعظم نے لکھا کہ برطانوی بادشاہ اور شاہی خاندان پاکستان کے عظیم دوست رہے ہیں۔ میں دولت مشترکہ کے رہنماؤں کی چوٹی کانفرنس میں شرکت کے ساتھ ساتھ دیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ طور پر مشغول ہونے کے موقع کا بھی استعمال کروں گا۔ شہباز شریف تین روز برطانیہ میں قیام کریں گے اور اپنے قیام کے دوران شہباز شریف مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور مختلف ممالک کے سربراہان مملکت سے بھی ملاقاتیں کریں گے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply