• صفحہ اول
  • /
  • اختصاریئے
  • /
  • سیکولر بھارت ، مسلسل 9 بار لوک سبھا کا ممبر رہنے والا اعظم خان اور عدالتی فیصلے۔۔عامر عثمان عادل

سیکولر بھارت ، مسلسل 9 بار لوک سبھا کا ممبر رہنے والا اعظم خان اور عدالتی فیصلے۔۔عامر عثمان عادل

یو پی کے شہر رامپور میں نجی شعبے میں قائم یہ یونیورسٹی ممبر پارلیمنٹ اعظم خان کے خواب کی تعبیر ہے جو اس یونیورسٹی کے بانی بھی ہیں اور چانسلر بھی۔اعظم خان کا تعلق سماج وادی پارٹی سے ہے جو مسلسل 9 بار بھارتی لوک سبھا کے ممبر رہ چکے ہیں ایک منجھے ہوئے سیاستدان جو ماضی میں یو پی کی حکومت میں وزیر بھی رہ چکے ہیں۔
اعظم خان نے رامپور میں مولانا محمد علی جوھر یونیورسٹی کے نام سے نجی ادارہ بنا رکھا ہے۔

2019 میں جنتا پارٹی کے ایک رہنما نے ان کے خلاف لوئر کورٹ میں درخواست گذاری کہ اعظم خان نے جامعہ کا مرکزی گیٹ جہاں نصب کیا وہ جگہ سرکار کی ہے اور PWD نے یہاں 13 کروڑ کی لاگت سے سڑک بنائی  تھی۔اس پر مقامی عدالت نے انہیں جرمانہ عائد کیا اس فیصلے کے خلاف یہ سیشن کورٹ گئے اور سٹے آرڈر حاصل کر لیا۔

مگر اب عدالت نےسٹے خارج کرتے ہوئے اعظم خان کے خلاف فیصلہ دے دیا ھدایت جاری کی کہ مرکزی گیٹ مسمار کیا جائے اور ڈیڑھ کروڑ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا اور یہ بھی پابند کیا گیا جب تک یہ مسمار نہیں ہوتا ماھانہ جرمانہ 4 لاکھ 55 ہزار روپے الگ سے ادا کرنا ہوگا۔

Advertisements
julia rana solicitors

اعظم خان ان کی اہلیہ اور بچوں کے خلاف 100 سے زائد مقدمات درج ہیں اور ان پر قبضہ ، بھینس گائے چوری فراڈ زمینوں کو ہتھیانے جیسے الزامات لگائے گئے ہیں۔اعظم خان گذشتہ ایک سال سے جیل میں قید تھے جہاں انہیں کرونا لاحق ہوا ،حالت بگڑنے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا اور 13 جولائی  کو ان کی رہائی عمل میں آئی ۔
یہ ہے سیکولر بھارت کا اصل چہرہ!

Facebook Comments

عامر عثمان عادل
عامر عثمان عادل ،کھاریاں سے سابق ایم پی اے رہ چکے ہیں تین پشتوں سے درس و تدریس سے وابستہ ہیں لکھنے پڑھنے سے خاص شغف ہے استاد کالم نگار تجزیہ کار اینکر پرسن سوشل ایکٹوسٹ رائٹرز کلب کھاریاں کے صدر

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply