• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سیاستدان آسان ہدف ہیں،آمروں کو ہاتھ نہیں لگاتے،نواز شریف

سیاستدان آسان ہدف ہیں،آمروں کو ہاتھ نہیں لگاتے،نواز شریف

لاہور میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عامہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  تاریخ کو قبر میں دفن نہیں کیا جاسکتا، 70 سال سے اس ملک میں منتخب وزیراعظم کو کام نہیں کرنے دیا جا رہا، عوام کے ووٹ کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے منتخب وزرائے اعظم کو ذلیل کرکے ہٹا دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج تک کسی وزیراعظم نے اپنی مدت پوری نہیں کی اوراب ہمیں جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ آخر کب تک ایسا ہوتا رہے گا، یہ صورت حال جاری رہی تو ملک کیسے چلے گا؟ مملکتیں عوام کے ووٹ کا تقدس کرنے سے ترقی کرتی ہیں جبکہ اقتدار پر شب خون مارنے سے صرف بحرانی کیفیت پیدا ہوتی ہے جس سے ملک و قوم کا سراسر نقصان ہوتا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ سیاسی قائدین اور سیاسی جماعتوں سے جو کچھ ہوتا آیا وہ قوم کے سامنے ہے، ہم ترقی کا نیا دور لے کرآئے، کراچی میں امن بحال کیا، چھ ماہ سے زائد عرصہ ہوگیا ہے لیکن اب تک میرے خلاف ایک ڈھیلے کی بھی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ہے، اس کے باوجود منتخب وزیراعظم کو نااہل قرار دے کر کارِ مملکت چلانے کا حق چھین لیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے لیگی قیادت کی سربراہی سے بھی روک دیا گیا ہے حالانکہ یہ کارکنان اور جماعت کے اراکین پارلیمنٹ کی صوابدید ہے کہ وہ کسے اپنا سربراہ منتخب کرتے ہیں لیکن پارلیمنٹ کی قانون سازی کو مسترد کرتے ہوئے مجھے سربراہی کے حق سے بھی محروم کردیا گیا ایسی صورت حال میں عدالتی فیصلوں پر رد عمل دے کر میں نے غلط کیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آمریت نہیں لیکن پھر بھی اُس دورجیسے فیصلے ہورہے ہیں،آمروں کے ہاتھوں پر بیعت ہوتی رہی جبکہ ہمیں چور، ڈاکو، ڈرگ ڈیلر کہا گیا اور سب سے بڑی سیاسی جماعت کو سینیٹ انتخابات سے باہر کر دیا گیا تاہم برملا کہتے ہیں یہ فیصلے نہیں مانتے، سیاستدان آسان ہدف ہیں اور آمروں کو ہاتھ نہیں لگاتے،کم سے کم میں آپ کے فیصلے قبول نہیں کرسکتا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply