• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • حسن اور حسین نواز کے ریڈ وارنٹ کیلئے انٹرپول سے رابطہ

حسن اور حسین نواز کے ریڈ وارنٹ کیلئے انٹرپول سے رابطہ

اسلام آباد:شریف خاندان کیخلاف گھیرا مزید تنگ کردیا گیا ،نگراں حکومت نے مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کے بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز کے ریڈ وارنٹ  کیلئے انٹرپول سے رابطہ کرلیا۔

نگراں حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹوں کی گرفتاری کیلئے شکنجہ کس لیا،حسن اور حسین نواز کے ریڈوارنٹ کیلئے انٹرپول کو خط لکھ دیا ۔

وزارت داخلہ سے منظوری کے بعد ایف آئی اے نےفرانس میں انٹرپول کے ہیڈ کوارٹرز کو درخواست بھیج دی۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ حسن نواز اور حسین اشتہاری ہیں،پاکستانی عدالت دائمی وارنٹ جاری بھی کرچکی ہے،انٹرپول بھی ریڈ وارنٹ جاری کرے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں حسن اور حسین نواز کواشتہاری قرار دیتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply