جہلم : ن لیگ کی پوزیشن کمزور

جہلم میں ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پرپاکستان مسلم لیگ(ن)کے جنرل سیکرٹری سمیت بائیس عہدہ داران نے احتجاجی استعفے دے کر پی پی26میں آزاد امیدوار کھڑا کرکے قومی اسمبلی کی حلقوں میں پی ٹی آئی کی سپورٹ کا فیصلہ کیا ہے،جس سے جہلم مسلم لیگ (ن)کی پوزیشن کمزور ہوتی جا رہی ہے۔

جہلم میں پاکستان مسلم لیگ(ن)ٹکٹوں کی تقسیم پر تقسیم ہو گئی ،ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ اعجاز جنجوعہ ،چوہدری مقبول حسین،شاہد رسول ڈار،شاہین ڈار،زاہد افضل سمیت ضلع،تحصیل،سٹی اور یوتھ ونگ کے 21عہدہ داران نے تنظیمی عہدوں سے استعفے دے دئیے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

ورکرزگروپ نے حلقہ پی پی26میں سابق ایم پی اے چوہدری سعید اقبال کی آزاد امیدوار کی حیثیت سے سپورٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔  ورکرز گروپ کے ذرائع نے کنفرم کیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقوں میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی سپورٹ کی جاۓ گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply