جاوید اختر اور شبانہ اعظمی کا دورہ پاکستان منسوخ

نامور بالی وڈ شاعر اور سکرپٹ رائٹر جاوید اختر اور ان کی اہلیہ شبانہ اعظمی نے کشمیر پلوامہ حملے کے بعد ہندو انتہا پسندوں کے خوف سے دورہ کراچی منسوخ کر دیا۔ جاوید اختر اور اداکارہ شبانہ اعظمی کو 23 اور 24 فروری کو کراچی آرٹس کونسل میں شبانہ اعظمی کے والد کیفی اعظمی کے اعزاز میں دی جانے والی تقریب میں شرکت کرنا تھی۔ دونوں نے تقریب میں شرکت کی تصدیق بھی کردی تھی تاہم گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ہونے والے خودکش حملے کے بعد انہوں نے اپنا دورہ کراچی منسوخ کردیا۔ دورہ منسوخ کرنے کی اطلاع جاوید اختر نے ایک ٹویٹ کے ذریعے دی، انہوں نے لکھا کہ کراچی آرٹس کونسل نے مجھے اور شبانہ کو کیفی اعظمی کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی دو روزہ تقریب میں بطور مہمان مدعو کیا تھا،  تاہم اب ہم نے اپنا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔  1965 کی جنگ کے دوران کیفی صاحب نے نظم لکھی تھی  اور پھر کرشن نے ارجن سے سیکھا۔ جاوید اختر کی ٹویٹ سے صاف ظاہر ہے کہ انہوں نے اپنا دورہ کراچی پلوامہ حملے کے بعد بھارتی ہندو انتہا پسندوں کے خوف کی وجہ سے منسوخ کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply