بیوی اور گرل فرینڈ ٹینشن کی وجہ ہیں ،سارو گنگولی

بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سارو گنگولی نے ٹینشن کی وجہ بیوی اور گرل فرینڈ کو قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق کرکٹر سارو گنگولی ایک تقریب میں پہنچے جہاں صحافیوں نے ان سے کئی سوالات کیے، جن کے گنگولی نے خوشگوار موڈ میں جوابات دئیے۔

صحافیوں کی جانب سے ویرات کوہلی کی کپتانی سے متعلق بھی کئی سوال کیے گئے، تاہم ایک صحافی نے  بطور بی سی سی آئی چیئرمین ان کی ٹینشن اور مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔ اور پوچھا کہ وہ ان سب سے کیسے نمٹتے ہیں؟

جس پر سارو گنگولی کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی میں کوئی ٹینشن نہیں ہے، ٹینشن صرف بیوی اور گرل فرینڈ دیتی ہے۔

ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، اور صارفین کی جانب سے بھی اس بیان پر کئی تبصرے کیے گئے جبکہ سابق کھلاڑی کو تنقید کا بھی نشانہ کرنا پڑ رہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

صارفین کا کہنا تھا کہ گنگولی جس پوزیشن پر ہیں، انہیں سوچ سمجھ کر مزاق کرنا چاہیے، کیونکہ یہ ان کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، کہ وہ کیسے خواتین کو یا اپنے سے سینئر لوگوں کو دیکھتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply