باراتی کی حرکت پر دلہن نے تھپڑ دے مارا

بھارت میں دلہن نے شادی کے بھرے مجمع میں باراتی کی حرکت پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے تھپڑ رسید کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر زیر گردش ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی کی تقریب میں ہار پہنانے کی رسم کے دوران دلہن باراتی کی حرکت پر سیخ پا ہوگئی اور اپنے شوہر و دیگر باراتیوں کے سامنے اسے طمانچہ دے مارا۔ مختصر دورانیے پر مشتمل اس کلپ میں وہ منظر عکس بند کیا گیا جب دلہا دلہن ایک دوسرے کو ہار پہنا رہے تھے کہ اس دوران سٹیج پر کھڑے شخص نے دلہے کو اٹھایا تاکہ وہ دلہن کو ہار پہناسکے، ایک لمحے کے انتظار کے بعد دلہن کے پیچھے کھڑا شخص آگے بڑھا اور اس نے دلہن کو اٹھا لیا۔ دلہا دلہن نے ایک دوسرے کو ہار پہنائے اور جیسے ہی دلہن کے قدم سٹیج پر پڑے اس نے پیچھے مڑ کردیکھا اور انجان مرد کی طرف خود کو اٹھانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے باراتی کے منہ پر تھپڑ رسید کر دیا۔ سرِ عام بے عزتی محسوس کرنے پر باراتی بلا تاخیر سٹیج سے اتر گیا اور جاتے جاتے اس خاتون کو تھپڑ دے مارا جس نے مبینہ طور پر اس باراتی سے دلہن کو اٹھانے کے لیے کہا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply