• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ایران، روس اور ترکی کے سہ فریقی سربراہی اجلاس کا آغاز

ایران، روس اور ترکی کے سہ فریقی سربراہی اجلاس کا آغاز

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے شہر سوچی میں اسلامی جمہوریہ ایران، روس اور ترکی کے سہ فریقی سربراہی اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے اس اجلاس میں ایران کے صدر حسن روحانی، ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اور روس کے صدر ولادیمیر پوتین شریک ہیں۔ اس اجلاس کو خطے کی امن و سلامتی کے لئے اہم قراردیا جارہا ہے۔ اس اجلاس میں تینوں ممالک کے صدور اپنے ممالک کے وفود کی قیادت کررہے ہیں۔ اس اجلاس میں شام کے بارے میں آستانہ مذاکرات کے نتائج کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا اور شام میں قیام امن کے سلسلے میں تینوں ممالک کے باہمی تعاون پر بھی بات چيت کی جائے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply