• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکہ ، یوکرین کو مزید 2.5 ارب ڈالرز فوجی امداد دے گا

امریکہ ، یوکرین کو مزید 2.5 ارب ڈالرز فوجی امداد دے گا

امریکا نے یوکرین کیلئے ایئرڈیفنس اور مسلح گاڑیوں کی صورت میں مزید 2.5 ارب ڈالرز کی فوجی امداد کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وزارت دفاع نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے یوکرین کیلئے 59 براڈلی فائٹنگ وہیکلز اور 90 اسٹرائیکر آرمرڈ پرسنل کیریئرز فراہم کی جائیں گی۔

بیان کے مطابق تازہ امدادی پیکیج میں ہائی موبیلٹی آرٹیلری راکٹ سسٹم (HIMARS) کیلئے مزید بارود، 8 اوینجر ائیر ڈیفنس سسٹم، 10 ہزار آرٹلری راؤنڈز اور 2 ہزار اینٹی آرمر راکٹ فراہم کیے جائیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

امریکی وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ برس فروری میں روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد اب تک امریکا کی جانب سے یوکرین کو فوجی امداد کی مد میں 27.4 ارب ڈالرز امداد دی گئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply