• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس تحقیقات کیس کی 12 جولائی کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ مقدمے میں ملوث شامل تمام نام ای سی ایل میں ڈالنے کا تاثر غلط ہے، جعلی بینک اکاؤنٹس مقدمہ میں آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام شامل نہیں تھا، 8 جولائی کے حکم نامہ کے مطابق صرف ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا گیا، لہذا وزارت داخلہ صرف جعلی بینک اکاؤنٹس مقدمہ میں شامل افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے۔

سپریم کورٹ کے حکم نامے کی روشنی میں وزارت داخلہ کو آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل سے نکالنا ہوگا، عدالت نے سمٹ بینک کے سات ارب روپے غیر منجمد کرنے سے متعلق استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سات ارب روپے عدالتی اجازت کے بغیر استعمال نہیں کئے جاسکتے، عدالت میں اصلالتاً وکلاتاً پیش ہونے والے افراد کو حاضری سے استثنیٰ دیا جاتا ہے، فریقین چاہیں تو اپنا جواب عدالت میں جمع کرواسکتے ہیں۔

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں ایف آئی اے نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی اور منی لانڈرنگ کیس میں ملوث حسین لوائی کو گرفتار کیا ہے۔ حسین لوائی پر 35ارب روپے منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ایف آئی اے نے حسین لوائی کیخلاف مقدمے میں بڑی سیاسی اور کاروباری شخصیات کے ساتھ ساتھ آصف زرداری اور فریال تالپور کی کمپنی کا تذکرہ بھی کیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق آصف زرداری اور فریال تالپورکی کمپنی بھی منی لانڈرنگ سے فائدہ اٹھانے والوں میں شامل ہے، زرداری گروپ نے ڈیڑھ کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کی رقم وصول کی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply