سو لفظوں کی کہانی ۔ خالص

ڈاکٹر کے جاتے ہی سلطان بیوی پر پل پڑا۔۔ آخر تم اتنی لا پرواہ کیسے ہو سکتی ہو ؟
ارے کچھ تو خیال کیا کرو اکلوتا بیٹا ہے ہمارا ،
پہلے بھی کئی بارتمھاری بے دھیانی کی وجہ سے اسے چوٹ لگ چکی ہے۔
مجھے بتا ؤ کیا کھایا ہے اس نے ؟
خالدہ بولی ۔۔کھایا نہیں، بس دودھ پیا ہے۔
دودھ تو روز پیتا ہے ۔۔گھر کا خالص دودھ پینے سے ہیضہ کیسے ہو گیا؟ سلطان نے گرج کر کہا۔
وہ دراصل میں نے غلطی سے آج اس برتن میں سے دے دیا جو آپ گوالے کو دیتے ہیں۔۔ خالدہ نے بتایا!!

Shopping Revolution

مدثر ظفر
مدثر ظفر
فلیش فکشن رائٹر ، بلاگر

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست 0 تبصرے برائے تحریر ”سو لفظوں کی کہانی ۔ خالص

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *