وائی فائی کے عجیب نام نے حکام کی دوڑیں لگوادیں

مشی گن کے ایک جم میں وائی فائی نیٹ ورک کے نام نے سب کی دوڑیں لگوا دیں۔ اس وائی فائی نیٹ ورک کا نام remote detonator ہے۔ نام پڑھ کر جم کی عمار ت کو احتیاطاً خالی کرا لیا گیا ۔ اس کے بعد بم تلاش کرنے والے کتوں کی مدد سے پوری عمارت کی تلاشی لی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ڈیٹرائٹ سے 140 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ساگینا ٹاؤن شپ میں پلینٹ فٹ نس نامی جم کی عمارت میں پیش آیا۔

رپورٹس کے مطابق عمارت سے کوئی بھی مشکوک چیز نہیں ملی۔ ساگینا ٹاؤن شپ پولیس چیف نے بتایا کہ جم آنے والوں نے وائی فائی نیٹ ورک کے نام کے بارے میں منیجر کو بتایا، جس پر منیجر نے فوراً ہی عمارت کو خالی کرا کر پولیس کو بلا لیا۔ پولیس کے آنے اور تلاشی لینے کے دوران جم تین گھنٹے تک بند رہا۔

پولیس چیف کا کہنا ہے کہ یہاں کوئی جرم نہیں ہوا اس لیے کسی کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا جا رہا کیونکہ لوگ وائی فائی نیٹ ورک کے عجیب و غریب نام رکھتے رہتے ہیں۔

جم کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ منیجر نے جم کے منیجر نے لوگوں کی حفاظت کے لیے اصول و ضوابط کی پاسداری کرتے ہوئے عمارت خالی کرائی تھی۔

Shopping Revolution

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *