امریکی اتاشی کرنل جوزف کا نام بلیک لسٹ میں شامل

اسلام آباد میں گاڑی کی ٹکر سے نوجوان کی جان لینے والے امریکی سفارت کار کرنل جوزف کانام بلیک لسٹ میں شامل کرلیا گیا۔ وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا جس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل راجا خالد نے عدالت کو بتایا کہ امریکی سفارت خانے کے دفاعی اتاشی پاکستان نہیں چھوڑ سکتے، کرنل جوزف کو سفارتی استثنا حاصل ہے اس لیے ان کی گرفتاری ہوسکتی ہے اور  نہ ہی ٹرائل کیا جا سکتا ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کے روبرو مزید کہا کہ آفیشل ڈیوٹی کے دوران حادثے کی صورت میں ویانا کنونشن سفارتکاروں کو استثنیٰ دیتا ہے جب کہ سفارتکار کا نام ای سی ایل میں شامل کرنا طویل عمل ہے۔  اگر کوئی سفارتکار اپنا استثنیٰ واپس لے لیتا ہے تو پھر ٹرائل کیا جاسکتا ہے۔

Shopping Revolution

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *