• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور سردی نے ڈیرے ڈال لئے

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور سردی نے ڈیرے ڈال لئے

اسلام آباد:ملک کے مختلف علاقوں میں  کہیں بارش تو کہیں سردی نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔

ملاکنڈ اورہزارہ ڈویژن میں بارش نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا، کالام میں ایک ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔

شمالی علاقوں میں سردی نے شہریوں کے مزاج پوچھ لئے ،کالام منفی 8،گوپس منفی 6، کوئٹہ اوراستورمیں منفی 5،اسکردو،قلات اور دیرمیں منفی 4تک پارہ گرگیا۔

پنجاب کے مختلف علاقوں میں صبح کے وقت دھند نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

Shopping Revolution

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *