میک اپ کو بے عزت کرنے والی 19 پاکستانی شخصیات

میک اپ خواتین کا (اور کبھی کبھی مرد حضرات کا) سب سے بڑا ہتھیار ہوتا ہے۔ یہ پڑوس والی نسرین آنٹی کی عام سی دکھنے والی بیٹی شبّو کو حسن کی دیوی میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔  عام لوگوں کی بات تو چھوڑیں، خوبصورت چہروں والے سیلیبریٹیز کو بھی میک اپ کی ضرورت پڑتی ہے۔ ان کے پاس ایک بڑی ٹیم ہوتی ہے جو انہیں ٹی وی  پر اچھا  نظر آنے  لائق بنانے کیلئے گھنٹوں میک اپ کرنے میں گزارتی ہے۔ لیکن کبھی کبھی یہ بڑی سی ٹیم بھی بری طرح ناکام ہوجاتی ہے۔

کہتے ہیں زیادہ ہے تو برا ہے۔ اسی طرح بہت زیادہ میک اپ بھی پردے پر نظر آںے والی شخصیات کو خوفناک بنا دیتا ہے بلکہ چھوٹے بچوں کو تو ڈراؤنے خواب بھی آنے لگتے ہیں۔

یہاں آپ کو پاکستان کی کچھ ایسی ہی مشہور شخصیات کی تصاویر دکھا رہے ہیں جنہوں نے میک اپ اتنی بری طرح بے عزتی کی ہے کہ اگر ان میں جان ہوتی تو لپ اسٹکس اور میک اپ بکس ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کروا دیتے۔

٭ فضاء علی

Fiza Ali

فضاء علی کو بہت زیادہ میک اپ کا جنون سا ہے۔ صرف اس بار ہی نہیں بلکہ کئی بار وہ بچوں کو ڈرا چکی ہیں۔

 ٭ متھیرا

mathira

پاؤٹ ٹھیک ہے، جیولری اچھی ہے، ڈریس بھی خوبصورت ہے، لیکن میک اپ؟

 ٭ وینا ملک

veena malik

اپنے برباد کیرئیر پر بہائے گئے چمکیلے آنسو۔

 

٭ میرا

meera

آپ نہیں چاہیں گے کہ ان محترمہ کا تاریک گلی میں آپ سے سامنا ہو۔

 ٭ ریما

reema

ریما آپ پہلے ہی بہت گوری ہیں، اس کے باوجود اتنا پاؤڈر؟

 ٭ احسن خان

ahsan khan

پرفیکٹ دولہا کیلئے ایک پرفیکٹ دلہن دستیاب ہے، بونس بالوں کے ساتھ۔

 ٭ ساحر لودھی

sahir lodhi

اتنا سموتھ تو کوئی لڑکی بھی نہیں ہوتی، شاید کسی کارپینٹر سے رندا لگوایا ہوگا۔

 ٭ نرگس

nargis

چمک کہیں آپ کو اندھا نہ کردے۔

 ٭ میگھا

megha

میگھا ایک قوس قزح کی طرح نظر آہی ہیں ، ایک خوفناک برے خواب میں نظر آنے والی  قوس قزح کی طرح۔

 ٭ آمنہ شیخ

aminah sheikh

میڈم آپ کا پلاسٹک پگھل رہا ہے۔

 ٭ محب مرزا

mohib mirza

مجھے لگتا ہے ان کی بیگم کو میک اپ چھپا کر رکھنا چاہئیے۔

 ٭ ثناء

sana

یہ آنکھیں کسی کو بھی ڈرا سکتی ہیں۔

 ٭ جویریا سعود

javeria Saud

ایک معصومانہ ڈراؤنا خواب۔

 ٭ ریشم

resham

اسموکی آئیز، جنہیں بنانے کیلئے پوری ایک پینسل کی ضرورت پڑتی ہے۔ 

٭ صنم چوہدری

sanam chaudhary

کیا آپ کو زکام ہے؟ اوہ معاف کیجئے یہ تو میک اپ ہے۔

 ٭ماورا حسین

marwa hocane

یہ میک اپ اور اس پر یہ ہنسی؟

 ٭ صائمہ

saima

محترمہ، اسی باڑ کے پیچھے رہیے۔

 ٭ عائشہ عمر

ayesha umar

اتنا زیادہ بلش آن؟ کاش شرم بھی اتنی ہی آٹی۔

٭ نادیہ حسن

nadia hassan

یہ میک کی کونسی قسم ہے؟ چتکبرا اسٹائل؟

Save

Shopping Revolution

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *