• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لیجنڈ اداکار معین اختر کا 67واں یوم پیدائش آج منایا گیا

لیجنڈ اداکار معین اختر کا 67واں یوم پیدائش آج منایا گیا

کراچی:  معروف اداکار معین اختر کا شمار بھی ایسے ہی لوگوں میں ہوتا ہے،جن کے برجستہ اور شگفتہ جملوں سے چہروں پر خوشیاں بکھر جاتیں۔ آج معین اختر کا 67 واں یوم پیدائش ہے۔

معین اختر چوبیس دسمبر 1950 کو کراچی میں پیدا ہوئے،انہوں نےچھ ستمبر 1966 میں پہلی بار اسٹیج پر قدم رکھاتو لوگوں نے پلکیں جھپکائے بغیر پرفارمنس کو دیکھا۔اس کے بعد  معین اختر نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ ان کے مقبول پروگراموں میں ففٹی ففٹی، ہاف پلیٹ، روزی، اسٹوڈیو ڈھائی اور ان گنت شاہکارِ شوزشامل ہیں ۔معین اختر کو ستارہ امتیاز، تمغہ حسن کارکردگی اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔معین اختر بائیس اپریل دو ہزار گیارہ کو کراچی میں خالق حقیقی سے ملے۔لیکن اُن کی بے مثال اداکاری آج بھی زندہ ہے۔

Shopping Revolution

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *