مریم نواز بااثر خواتین کی فہرست میں شامل

نیو یارک(ویب دیسک)سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازکو سال کی 11 بااثر ترین خواتین کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ہمت و عزم کی بناءپر دنیا میں اپنی پہچان کرانے والی بااثر ترین خواتین کی فہرست جاری کی ہے ۔
امریکی اخبار کے مطابق مریم نواز اپنے والد کی جانشین بن کر سامنے آئی ہیں تاہم کرپشن کے الزامات ان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ پانا مہ کیس میں والد کی نااہلی کے بعد مریم نواز نے مختصر عرصے میں پارٹی کے لئے بھی نمایاں کردار ادا کیا۔ این اے 120 پر ضمنی انتخاب میں اپنی والدہ کیلئے بھرپور انتخابی مہم چلائی۔مریم نواز کو پاکستان میں اب نواز شریف کی سیاسی جانشین کے طور پر دیکھاجاتا ہے۔نیویارک ٹائمز کی جانب سے اس فہرست کا اجراء2002 سے کیا جارہا ہے۔ اس میں ایسی خواتین کانام شامل کیا جاتا ہے جنہوں نے کوئی غیرمعمولی کام سرانجام دیا ہو یا ان کی زندگی غیر معمولی ہو۔

Shopping Revolution

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *