سو لفظوں کی کہانی ۔ منافع بخش۔مدثر ظفر

میرا دوست “جوجو” ، حلوائی ہے۔

پچھلے دنوں کاروبار مندا تھا۔

جگہ بدل کر دیکھا لیکن سب بے سود۔

کبھی ریلوے اسٹیشن پر,

کبھی بس اسٹاپ پر،

کبھی مین بازار میں،

لیکن مٹھائی خریدنے والے دن بہ دن کم ہوتے جاتے تھے۔

کچھ عرضہ غیبت صغریٰ  میں رہنے کے بعد ایک دن جوجو سے سرِ راہ ملاقات ہوئی۔

اس کی حالت سے اندازہ ہوا کہ اس کے دن پھر گئے ہیں۔

میرے استفسار پر اس نے عقدہ وا کیا ۔

سپریم کورٹ کے سامنے مٹھائی کی دکان کھولی ہے ۔

اللہ بھلا کرے ججوں کا  ۔

ہر فیصلہ آنے پر فریقین مٹھائی لے جاتے  ہیں !

Shopping Revolution

مدثر ظفر
مدثر ظفر
فلیش فکشن رائٹر ، بلاگر

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *