الیکشن آئندہ اگست میں ہونگے،شاہد خاقان

جھنگ(نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت جون میں مدت پوری کرےگی،اگست میں الیکشن ہوں گے۔ فیصلے کااختیارعوام کے پاس ہوناچاہیے۔سب مل کر کوشش کریں کہ جمہوریت آگے بڑھے۔ جھنگ میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کل مسلم لیگ (ن) کے خلاف اتحاد پراتحاد بن رہے ہیں لیکن زیرو جمع زیرو،زیرو ہی رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوچکا ہے ۔بجلی چوروں کوبجلی کی فراہمی حکومت کی ذ مہ داری نہیں۔جہاں بجلی کی چوری ہوگی۔ وہاں لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی تو 10 ہزار میگا واٹ بجلی کی ضرورت تھی۔ کم وقت میں نہ صرف یہ قلت پور ی کی بلکہ2030 تک کے لئے بجلی کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین گالم گلوچ کرتے ہیں۔ ہماری تربیت نواز شریف نے کی ہے جو نجی محفلوں میں بھی مخالفین کو گالیاں نہیں دیتے۔

Shopping Revolution

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *